Bharat Express

Kolkata Doctor Rape-Murder Case

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھیجے گئے ایک حالیہ ای میل میں چیف سکریٹری منوج پنت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 9 ستمبر کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹروں کو اپنے کام پر واپس آنا ہوگا۔

پی ٹی آئی نے اس معاملے کےمتعلق والے عہدیداروں کے حوالے بتایا کہ سی ایف یس ایل کی ایک رپورٹ کے مطابق کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس معاملے سے متعلق کچھ اہم معاملے پر ان کا بیان گمراہ کن پایا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا، 'میں آپ کی تحریک کو سلام کرتی ہوں۔ کیونکہ میں بھی طلبہ تحریک کی پیداوار ہوں۔ ممتا نے کہا کہ آپ لوگوں کے سڑک پر ہونے کی وجہ سے میں بھی رات کو سو نہیں پائی، پہرے دار کی حیثیت سے مجھے جاگنا پڑا

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے منگل 10 ستمبر کو کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ آج رات ہڑتال پر رہیں گے اور صحت کی عمارت سے نہیں ہٹیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے...

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سابق پرنسپل سے بھی تفتیش کر رہا ہے۔ ای ڈی نے 11 مقامات پر چھاپے مارے ہیں ،جن میں گھوش کی بیلیا گھاٹہ رہائش گاہ

چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ڈاکٹروں کو یہ الٹی میٹم دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ اگر ڈاکٹر منگل 10 ستمبر کو شام 5 بجے یا اس سے پہلے ڈیوٹی پر رپورٹ کرتے ہیں تو کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

کولکتہ کا آر جی کار میڈیکل کالج ان دنوں تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔ یہاں 9 اگست کو رات کی ڈیوٹی کے دوران ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری کی گئی۔

ممتا بنرجی نے کہا، میں احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی درخواست کرتی ہوں۔ ہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔

خواتین کے خلاف مظالم پر صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ بہت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہاں تک کہ جب کولکتہ میں طلباء، ڈاکٹر اور شہری احتجاج کر رہے تھے، تب بھی مجرم دوسری جگہوں پر گھات لگا ئے بیٹھے تھے ۔"

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ دیدی کے مغربی بنگال میں آبروریزی کرنے والوں اور مجرمین کی مدد کرنا تواحترام کی بات ہے، لیکن خواتین کی سیکورٹی کے لئے بولنا جرم ہے۔