Parliament Monsoon Session: اوم برلا نے کہا، پورے ملک کے طلبہ پارلیمنٹ کی کارروائی پر گہری نظر رکھے ہوئے، لوک سبھا کی کارروائی شام 5 بجے تک ملتوی
"کارروائی ملتوی کرنے سے قبل اسپیکر اوم برلا نے تمام سیاسی جماعتوں کےلیڈروں سے آپس میں مشاورت کر کے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی اپیل کی تاکہ شام 5 بجے کے بعد اس اہم بل پر بحث شروع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا، "میں تمام جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ باہمی مشاورت کے ذریعے کوئی راستہ نکالیں۔
Paper Leak Education Reform Bill: لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف بل پیش، مرکزی وزیر کرن رجیجو کا انتباہ، کہا- ’’جو اراکین بحث نہیں چاہتے، ہوگی کارروائی‘‘
لوک سبھا میں پیپرلیک پرروک لگانے کے لئے تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم بل پیش کیا گیا۔ بل کو ایوان کی اجازت مل گئی، لیکن اس دوران اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔
Govt took swift action over paper leak: پیپر لیک معاملے میں حکومت نے فوری کارروائی کی- پی ایم مودی، وکلاء سے سخت ترین سزا کو یقینی بنانے کا مطالبہ
کرن رجیجو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وکرم-1 راکٹ کے کامیاب لانچ پر اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کے نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کی توجہ نوجوانوں اور ان کے روشن مستقبل پر مرکوز رہے گی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی میٹنگ مثبت رہی، ،
Parliament Monsoon Session: مانسون اجلاس سے قبل کرن رجیجو کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام، کہا: ہنگامے سے سیاسی فائدہ نہیں ہوتا
مرکزی وزیر نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ اگر کسی معاملے پر اختلاف ہے تو اسے جمہوری طریقے سے ایوان کے اندر بحث کے ذریعے پیش کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ کا وقار بھی برقرار رہے اور قانون سازی کا عمل بھی متاثر نہ ہو۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اپوزیشن کی بات سننے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ اپوزیشن بھی حکومت کا مؤقف تحمل کے ساتھ سنے گی۔
Minister Against Minorities: مسلمانوں کے اقلیتی درجہ سے متعلق بیان پر تنازع، اسدالدین اویسی کا کرن رجیجو پر سخت حملہ، کہا-’’اقلیتوں کے نہیں بلکہ اقلیت مخالف وزیر ہیں رجیجو‘‘
یہ تنازع اس مبینہ بیان کے بعد شروع ہوا جس میں کرن رجیجو نے مسلمانوں کی اقلیتی حیثیت کا موازنہ پارسی برادری سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی اتنی زیادہ ہے کہ وہ دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن سکتی ہے، جبکہ پارسیوں کی تعداد محض تقریباً 53 ہزار ہے۔
Owaisi Outrage Over Hike in Haj Airfares: حج کرایہ بڑھانے پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی، بولے- یہ عازمین کا استحصال ہے، سرکلر واپس لینے کا کیا مطالبہ
28 اپریل کو حج کمیٹی کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور نے فضائی چارٹر خدمات کے کرایے میں ایک بار ترمیم کی منظوری دی ہے
Kiren Rijiju on Women Reservation Bill: لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کوریزرویشن دینا ہماری ترجیح: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کیا بڑا دعویٰ
کرن رجیجو نے کہا کہ اگر ملک کے موجودہ حالات کی بات کریں تو حکومت کے مطابق بائیں بازو کی شدت پسندی تقریباً ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ شمال مشرقی علاقوں میں بھی، منی پور کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں میں امن بحال کیا گیا ہے،
Hajj 2026 Arrangements: بھارتی حجاج کے لیے جدید سہولیات کا اعلان، اسمارٹ واچ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سمیت متعدد اقدامات شامل
بھارت سے حج 2026 کا باضابطہ آغاز 18 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت حجاج کرام کا پہلا قافلہ ملک کے مختلف امبارکیشن پوائنٹس سے سعودی عرب روانہ ہوگا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 1,75,025 عازمین حج کے اس مقدس سفر پر روانہ ہونے کی توقع ہے۔
Akhilesh Yadav: راہل گاندھی کے ٹی شرٹ تنازع پر اکھلیش یادو کا طنزیہ جواب، کیا نکر کو ڈریس کوڈ بنائیں گے؟
اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں مزید کہا، "ڈریس کوڈ کیا نکّر پر لاگو کریں گے؟ آپ نے خود نکّر چھوڑ دی، اب آپ بھی پینٹ پہن رہے ہیں۔ اگر تمام بی جے پی رہنما پرانی نکّر پہننے کو تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔"
PM Modi wishes CM Sai on birthday: وزیراعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کو یوم پیدائش پر دی مبارکباد
وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے وژ topics نے ریاست کی ڈبل انجن حکومت کو عوامی فلاح کے نئے سنگ میل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ’وکست بھارت @2047‘ کے قومی وژن کو کامیاب بنانے میں چھتیس گڑھ مکمل عزم اور توانائی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔





