Bharat Express

Kerala

ایئرپورٹ اتھارٹی نے خاتون کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون اپنی فیملی کے ایک رکن کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔

بالاگوپال نے الزام لگایا کہ حال ہی اُن کے کٹارکاڑا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے اُمنور گرام پنچایت میں بی جے پی کی حمایت سے کانگریس کی جیت ان کے "ناپاک تعلقات" کا واضح اشارہ ہے۔

گووندن نے الزام لگایا کہ بی جے پی حقیقت میں یو سی سی کے ذریعے ہندوتوا کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ کنور اور کوزی کوڈ سے دو دو اموات کی اطلاع ملی ہیں۔ جب کہ ایک ایک شخص کی موت آلپوزا، پالکاڈ، ملاپورم اور کاسرگوڈ اضلاع میں ہوئی ہے۔

جمعرات کے روز ممبئی میں شدید بارش کا امکان ہے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ، شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ IMD نے ممبئی، تھانے اور پالگھر کے ساتھ ساتھ رائے گڑھ، رتناگیری، کولہا پور، ستارہ اور بلدھانہ جیسے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جیگھاٹی میں بزرگ شہریوں، پولیس افسران اور سیاحوں سمیت 5000 سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔

کیرالہ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کی اپنی انٹرنیٹ سروس ہے۔ دراصل، ریاست میں حکومت نے اپنے کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک یعنی کے ایف او این کے نام سے سروس شروع کی ہے۔ اگر کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک کامیاب ہو جاتا ہے، تو پہلے مرحلے میں ریاست کے 14,000 خاندانوں کو مفت انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ موسمیات نے نقشہ شیئر کیا ہے۔ اس نقشے سے دیکھا جا سکتا ہے کہ مانسون سے کب اور کون سی ریاست متاثر ہوگی۔ نقشے کے مطابق مانسون 10 جون تک مہاراشٹر پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد یہ بہار کی سرحد سے ٹکرائے گا۔

راہل گاندھی جب کیرلہ کے وائیناڈ پارلیمانی حلقہ سے رکن منتخب ہوئے تھے تب انہیں ریاستی سرکار نے ان کے دفتر میں کام کرنے کیلئے ملازمین کی سہولیات فراہم کی تھی ۔ لیکن اب رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا دفتر بھی قریب قریب ان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔

آئی ایم ڈی نے پیر کو کہا تھا کہ کم دباؤ کے بننے کی وجہ سے جنوب مشرقی بحرعرب کے اوپر کا علاقہ اور اگلے دو دنوں کے دوران اس کی مزید شدت سے سمندری طوفان کیرالہ کے ساحل کی طرف مانسون کی آمد کو شدید متاثر کرنے کا امکان ہے۔