Bharat Express DD Free Dish

Karnataka CM siddaramaiah

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "حکومت کرناٹک نے انتخابی ریاست تلنگانہ میں گردش کرنے والے اخبارات میں فلاحی اسکیموں اور حکومت کی کامیابیوں پر مشتمل اشتہارات دیے ہیں، جو کمیشن کی ہدایات کی سراسر خلاف ورزی ہے۔"

سدارامیا نے گزشتہ ماہ دیوراج ارس کی  108 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ودھان سودھا کمپلیکس (قانون ساز کمپلیکس) میں دیوراج ارس کی مورتی کی نقاب کشائی کی تھی اور پھر اپنی مشہور سیاہ مرسڈیز بینز کار میں سوار ہوئے۔

نئی تعلیمی پالیسی 2021 کو عملی جامہ پہنانے میں بہت ساری ریاستیں ابھی تک ناکام ثابت ہوئی ہیں اور کئی غیر بی جے پی ریاستوں نے نافذ کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔ اس لسٹ میں کیرلہ اور تمل ناڈو کا نام پہلے سے ہی درج ہے ، البتہ اب ایک اور نام درج ہونے جارہا ہے جس نے نیو ایجوکیشن پالیسی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ریاست کرناٹک ہے۔

سابق مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کہتی ہے کہ اس نے 135 سیٹیں جیت لی ہیں، لیکن وہ سو نہیں پا رہی ہے۔ اگر 30 لوگ (ایم ایل اے) پارٹی چھوڑ دیتے ہیں تو حکومت گر جائے گی۔ 25 ایم ایل اے پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت کی حکومت نے چھ متاثرہ خاندانوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا، آج ہم ان کے خاندانوں کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور جرم میں ملوث مجرموں کی سزا کویقینی بنائیں گے۔

سدارمیا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھالیا جبکہ نائب ڈی کے شیو کمار نائب وزیراعلیٰ بنائے گئے۔ سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کو گورنرتھاورچند گہلوت نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Siddaramaiah Oath Taking Ceremony in Karnataka: کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر کانگریس لیڈر سدارمیا نے حلف اٹھایا جبکہ ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔

سدارامیا 20 ایم ایل اے کے ساتھ گورنر سے ملنے راج بھون پہنچے۔ ڈی کے شیوکمار بھی ان کے ساتھ تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس کی مرکزی قیادت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سدارامیا وزیر اعلیٰ ہوں گے