Karnataka assembly passes 4% quota bill: کرناٹک اسمبلی میں اقلیتی کوٹہ سے متعلق بل منظور،بی جے پی نے بل کی کاپی پھاڑ کر کیا واک آوٹ
بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے چار فیصد کوٹہ والے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف پھینک دیں۔ بی جے پی اس بل کو 'غیر آئینی' قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کر رہی ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس بل کو قانونی طور پر چیلنج کرے گی۔
Karnataka Budget 2025: کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ریاست کا بجٹ کیا پیش،ان لوگوں کو شادی کرنے کیلئے ملیں گے پچاس ہزار روپئے
ریاستی بجٹ میں برانڈ بنگلورو کے تحت 21 پروجیکٹوں کے لیے بجٹ میں 1,800 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔موسم سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تقریباً 3000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔کاویری واٹر سپلائی پروجیکٹ کے پانچویں مرحلے کے لیے 555 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Karnataka Muslim Reservation: کرناٹک حکومت مسلمانوں کو سرکاری کنٹریکٹ میں 4 فیصد ریزرویشن دینے کی کررہی ہے تیاری،بی جے پی نے کی مخالفت
بی جے پی ایم ایل اے وائی۔ بھرت شیٹی نے کہا کہ یہ کانگریس کی خوشامد کی سیاست کا حصہ ہے۔ پارٹی اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کی خوشامد کی سیاست کی وجہ سے ریاست کا امن و امان برباد ہو گیا ہے۔
My chair not vacant, says CM Siddaramaiah: کرناٹک میں اقتدار کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان سی ایم سدارامیا نے کیا طنز، کہا ان کی کرسی خالی نہیں ہے
وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے کہا کہ رپورٹنگ کرتے وقت معاشرے اور اپنے ضمیر کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا، ’’ان دنوں قیاس آرائیوں پر مبنی صحافت مرکز میں ہے۔ یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔
Karnataka Political Shake-up:کرناٹک میں پھر سے شروع ہوسکتا ہے سیاسی ناٹک، ڈی کے شیوکمار کے بیرون ملک جاتے ہی سدارمیا کی قریبیوں کے ساتھ میٹنگ
اگرچہ شیوکمار سدارامیا کیمپ کی کسی میٹنگ کا حصہ نہیں رہے ہیں، لیکن تازہ ترین میٹنگ اس وقت ہوئی جب وہ خاندان کے ساتھ چھٹی گزارنے کے لیے ترکی میں تھے۔ یہ تازہ ترین میٹنگ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی معاملے سے متعلق ایک تنازعہ میں سدارامیا کے الجھنے کے چار ماہ بعد ہوئی ہے۔
’50 ایم ایل اے کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش’، سی ایم سدارمیا نے بی جے پی پر لگایا آپریشن لوٹس کا الزام
سی ایم سدارمیا نے الزام لگایا کہ اس بار انہوں نے کانگریس کے 50 اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کا آفر دے کر خریدنے کی کوشش کی۔ یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے؟ کیا یدیورپا، بومئی، آر اشوک نے یہ پیسہ چھاپی؟ یہ وہ پیسہ ہے جس نے ریاست کو لوٹا ہے۔
MUDA Case: کرناٹک کے سی ایم سدارامیا سے موڈا معاملے میں کی جائے گی پوچھ گچھ
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا، "ہاں، میسور لوک آیکت نے MUDA کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے۔ میں 6 نومبر کو میسور لوک آیکت کے پاس جاؤں گا۔"
Karnatak Waqf Row: وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کسانوں کو بھیجے گئے وقف نوٹس کو فوری واپس لینے کا دیا حکم، جے ڈی ایس اور بی جے پی کے متعلق کہہ دی بڑی بات
کرناٹک بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4 نومبر سے وقف بورڈ کی طرف سے کسانوں کی زمین پر دعویٰ کرنے کے معاملے پر ریاست گیر تحریک شروع کرے گی۔
Kharge criticize Karnataka Government: وعدے اتنے ہی کیجئے جتنے آپ پورے کرسکتے ہیں، ملکارجن کھرگے نے اپنی ہی سرکار کو لگائی پھٹکار
کھرگے نے کانگریس کے تمام کارکنوں اور ریاستی اکائیوں کو متنبہ کیا کہ وہ بجٹ کے مطابق وعدے کریں بصورت دیگر یہ نقصان مستقبل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مالی ذمہ داری کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتیں اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں تو یہ بدنامی کا باعث بنے گی۔
Gauri Lankesh murder case accused honoured:گوری لنکیش قتل کے ملزمین کو ملی ضمانت،ہندتوا تنظیموں نے کیا زبردست استقبال
صحافی گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر کے باہر تین بندوق برداروں نے قتل کر دیا تھا۔دسمبر 2023 میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے گوری لنکیش کے قتل کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے خصوصی عدالت قائم کرنے کی ہدایت دی تھی۔گوری کرناٹک کی ایک سینئر بائیں بازو کی صحافی تھیں۔





