Bharat Express

Kamala Harris

گزشتہ دو ہفتوں میں کملا ہیرس کے دفتر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 16 ستمبر کی رات کو بھی  دفتر کی سامنے کی  کھڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ یہ بی بی یا پیلٹ گن تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اگر میں یہ الیکشن نہیں جیت پاتا ہوں اوراگرایسا ہوتا ہے تواس میں یہودی لوگوں کا بڑا رول ہوگا کیونکہ اگر 60 فیصد عوام دشمن کو ووٹ دیتے ہیں تو میری رائے میں دوسال کے اندر اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔

بائیں بازو میں خوف پیدا کرنے کی پرانی حکمت عملی کو دہراتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا، ’’وہ (کملا ہیرس) ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہوں گی۔ ہمیں اپنے ملک کو بچانا ہے، ہم کھیل نہیں کھیل سکتے۔ اسی لیے ہم ایک مارکسسٹ کمیونسٹ کو صدر نہیں بنا سکتے۔‘‘

غیر قانونی امیگریشن کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ "غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے میرا رویہ ہمیشہ سخت رہا ہے۔ بطور صدر میں نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سختی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر نے کہا، ’’انہوں نے افغان حکومت کو سائیڈ لائن کیا، اس نے طالبان نامی ’دہشت گرد‘ تنظیم سے براہ راست مذاکرات کیے، اس معاہدے کی وجہ سے طالبان کو 5000 دہشت گرد مل گئے۔ دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔‘‘

یہ اس انتخابی مہم کی دوسری بحث ہے لیکن کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی بحث ہوگی، کیونکہ اس قبل پہلی بحث جون میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہوئی تھی۔

ان کی واحد ناکامی 2000 میں ہوئی، جب انہوں نے پیشن گوئی کی کہ ال گور جارج بش کے خلاف جیت جائیں گے اور تکنیکی طور پر وہ وہاں بھی صحیح تھے، یہ دیکھتے ہوئے کہ گور نے پاپولر ووٹ جیتا تھا اور انتخابی ووٹ کا فیصلہ امریکی سپریم کورٹ نے کیا تھا۔

کملا ہیرس کو نشانہ بناتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا آپ نے کملا ہیرس کی ویڈیو دیکھی ہے؟

انتخابات میں کملا ہیرس کو سخت ٹکر دینے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ انٹرویو لائیو کیوں نہیں ہے؟ یہ انٹرویو پہلے ریکارڈ اور ایڈٹ کیا گیا، کیونکہ کملا  ہیرس میں لائیو انٹرویو دینے کی ہمت نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 10 دنوں میں دوسری بار اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کملا ہیرس پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ اس سے قبل 18 اگست کو ٹرمپ نے ڈیلی میم کی ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کرکے کملا ہیرس پر حملہ کیا تھا۔