Support to Students Protest: طلبہ کی حمایت میں اتریں عالیہ بھٹ، کمل ہاسن کا بھی تعلیمی نظام پر تشویش کا اظہار، کہا-’’بچوں کو جواب کے بجائے مل رہی ہیں لاٹھیاں‘‘
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گزشتہ چند دنوں نے کئی مرتبہ میرا دل توڑا اور پھر امید کے ساتھ اسے جوڑا۔ ہر طالب علم کے پیچھے ایک خواب، خاندان کی امید، برسوں کی محنت اور قربانی کی ایک کہانی چھپی ہوتی ہے۔ طلبہ صرف اپنے لیے آواز نہیں اٹھا رہے، بلکہ وہ ان لوگوں کی امیدوں کی بھی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔‘‘
Shruti Haasan Shares a Fun Anecdote: ’’انیس سال کی عمر میں میں نے کرائی تھی پیئرسنگ، بہت ناراض ہوئے تھے اپّا…‘‘ شروتی ہاسن نے سنایا دلچسپ قصہ
شروتی ہاسن ہمیشہ سے اپنے منفرد اور جرات مندانہ فیشن انداز کے لیے جانی جاتی رہی ہیں۔ ایک مداح نے ان سے بالوں کی دیکھ بھال کے معمول کے بارے میں بھی پوچھا، جس پر شروتی نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں وہ کسی بھی ہیئر سیلون نہیں گئی ہیں۔
Kamal Haasan Issues Powerful Appeal: ”بحران کے وقت سیاست نہیں، ملک سب سے اوپر ہونا چاہیے“، کمل ہاسن کی عوام سے اتحاد اور توانائی بچانے کی اپیل
چنئی: اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی، خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی توانائی بحران کے تناظر میں ملک کے عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات صرف معاشی چیلنج نہیں بلکہ قومی ذمہ داری کا امتحان بھی ہیں۔ کمل ہاسن نے …
Thalapathy Vijay: وجے کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی فلمی دنیا میں خوشی کی لہر، کمل ہاسن سے پون کلیان تک نے دی مبارکباد
پرکاش راج کا یہ بیان خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ انتخابات کے دوران وہ کھل کر وجے کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ جب وجے کو حکومت بنانے کا موقع نہ دیے جانے پر سوال اٹھ رہے تھے، تب بھی پرکاش راج نے عوامی فیصلے کا احترام کرنے کی بات کہی تھی۔
اپنے بیانوں سے اس سال تنازعہ میں پھنسے یہ 4 اداکار، کمل ہاسن کوملی جان سے مارنے کی دھمکی، انوراگ کشیپ، شتروگھن سنہا اور فرح خان بھی تنازعہ کا شکار
سناتن پردیئے گئے بیان سے متعلق تنازعہ میں پھنسے اداکار کمل ہاسن کو جان سے مارنے کی دھمکی تک مل چکی ہے۔ کمل ہاسن کے علاوہ اس سال اس فہرست میں فرح خان، انوراگ کشیپ اور شتروگھن سنہا جیسے نام بھی شامل ہیں، جنہیں اپنے بیانوں کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Kamal Haasan meets PM Modi: کمل ہاسن نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، تمل تہذیب و ثقافت کے حوالے سے کیا تبادلۂ خیال
کیلاڈی تمل ناڈو کے شیوا گنگائی ضلع میں واقع ایک اہم آثار قدیمہ کی جگہ ہے۔ کمل ہاسن نے وزیر اعظم سے اس کو بطور آثار قدیمہ تسلیم کرنے کی درخواست کی۔
Controversy over Kamal Haasan’s statement: کمل ہاسن کے بیان پر تنازع جاری، کرناٹک کے بیلگاوی میں لوگوں کا احتجاج
کنڑ حامی کرناٹک رکشنا ویدیکے کے کارکنوں نے بنگلورو میں کمل ہاسن کی فلم ’ٹھگ لائف‘ کے پوسٹرز کو پھاڑ دیا اور فلم پر ریاست بھر میں ممکنہ پابندی کی وارننگ دی۔ اس سے قبل بنگلورو میں مشتعل لوگوں نے اداکار کی تصویر کو جلا دیا تھا۔ بسویشور نگر پولیس نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا اور بی این ایس کی دفعہ 270 اور 283 کے تحت ایف آئی آر درج کی۔
Kamal Haasan praises Ali Fazal: سیریز ’خفیہ‘ میں علی فضل کی اداکاری سے متاثر ہوئے تھے کمل ہاسن، کہا- وہ شاندار اداکار
’ٹھگ لائف‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ سلمبراسن ٹی آر، ترشا کرشنن، اشوک سیلوان، ایشوریہ لکشمی، جوجو جارج، ثانیہ ملہوترا اور روہت صراف مرکزی کردار میں ہیں۔ منی رتنم کے ساتھ کمل ہاسن 1987 میں آئی فلم ’نائکن‘ میں کام کر چکے ہیں۔ ’ٹھگ لائف‘ 5 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Kamal Haasan ready to enter Rajya Sabha: ڈی ایم کے کی حمایت سے راجیہ سبھا میں انٹری کو تیار کمل ہاسن، سی ایم اسٹالن نے امیدواروں کا کیا اعلان
کئی ادبی ایوارڈز سے سرفراز رقیہ ملک عرف کَوِگنر سلمہ عصری تمل ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ ملک کو اپنی نظموں اور ناولوں کے لیے جانا جاتا ہے، جو صنف، شناخت اور سماجی انصاف کے موضوعات سے متعلق ہیں۔ فہرست میں ان کی شمولیت ڈی ایم کے کی ثقافتی نمائندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
Kamal Haasan’s comment triggers linguistic row in Karnataka: کنڑہ زبان سے متعلق کمل ہاسن کے بیان پر ہنگامہ اور احتجاج شروع، بی جے پی نے اداکار سے غیرمشروط معافی کا کیا مطالبہ
یہ تنازع کمل ہاسن کی فلم ’ٹھگ لائف‘ کی ریلیز سے چند ہفتوں قبل سامنے آیا، جو منی رتنم کی ہدایت کاری میں 5 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پرو کنڑہ تنظیموں نے فلم کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے، اور کرناٹک کے کچھ تھیٹر مالکان کو دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ فلم نہ دکھائیں جب تک کہ کمل ہاسن معافی نہ مانگیں۔





