Bharat Express DD Free Dish

Kamal Haasan praises Ali Fazal: سیریز ’خفیہ‘ میں علی فضل کی اداکاری سے متاثر ہوئے تھے کمل ہاسن، کہا- وہ شاندار اداکار

’ٹھگ لائف‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ سلمبراسن ٹی آر، ترشا کرشنن، اشوک سیلوان، ایشوریہ لکشمی، جوجو جارج، ثانیہ ملہوترا اور روہت صراف مرکزی کردار میں ہیں۔ منی رتنم کے ساتھ کمل ہاسن 1987 میں آئی فلم ’نائکن‘ میں کام کر چکے ہیں۔ ’ٹھگ لائف‘ 5 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اداکار علی فضل اور کمل ہاسن

ممبئی: اداکار اور فلم ساز کمل ہاسن نے اپنے ’ٹھگ لائف‘ کے ساتھی اداکار علی فضل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’اہم اداکار‘ قرار دیا۔ ہاسن نے کہا کہ وہ 2023 کی سیریز ’خفیہ‘ میں فضل کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

ہاسن نے کہا، ’’میں نے علی فضل کو وشال بھردواج کی ’خفیہ‘ میں دیکھا اور ان سے بہت متاثر ہوا تھا، میں تبھی سے آپ کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتا تھا اور منی رتنم نے اسے ممکن بنایا۔ علی ہندوستان کے ایک اہم اور شاندار اداکار ہیں۔‘‘

کمل ہاسن کی جانب سے تعریف ملنے پر علی فضل بہت خوش نظر آئے اور اسے ’خواب سچ ہونے جیسا‘ قرار دیا۔ علی نے کہا، ’’کمال سر کی طرف سے اس طرح کی تعریف ملنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ وہ نہ صرف ہندوستانی سنیما کے بلکہ کہانی کہنے اور فن کے بھی عالمی آئیکون ہیں۔ ’ٹھگ لائف‘ میں ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ایک اعزاز کی بات ہے اور ان کی جانب سے اس قدر گرمجوشی سے استقبال کرنا ایک خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے۔‘‘

کمل ہاسن نے اپنے ہوم بینر راج کمل فلمز انٹرنیشنل کے تحت منی رتنم کی مدراس ٹاکیز، آر مہندرن اور شیو اننت کے ساتھ مل کر ’ٹھگ لائف‘ تیار کی ہے، جس میں وہ رنگارایا سکت یویل نائیکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 منی رتنم کے ساتھ  1987 میں کام کر چکے ہیں کمل 

’ٹھگ لائف‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ سلمبراسن ٹی آر، ترشا کرشنن، اشوک سیلوان، ایشوریہ لکشمی، جوجو جارج، ثانیہ ملہوترا اور روہت صراف مرکزی کردار میں ہیں۔ منی رتنم کے ساتھ کمل ہاسن 1987 میں آئی فلم ’نائکن‘ میں کام کر چکے ہیں۔ ’ٹھگ لائف‘ 5 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایم کے کی حمایت سے راجیہ سبھا میں انٹری کو تیار کمل ہاسن، سی ایم اسٹالن نے امیدواروں کا کیا اعلان

فلم ’رکت براہمانڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف علی فضل

علی فضل کے کام کی بات کریں تو ’ٹھگ لائف‘ کے علاوہ ان کے پاس انوراگ باسو کی آنے والی فلم ’میٹرو ان دنوں‘ بھی ہے۔ اداکار فی الحال ’رکت براہمانڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ’رکت براہمانڈ‘ کو فلمساز راج اور ڈی کے نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری راہی انیل بروے نے کی ہے۔ اس میں علی فضل کے ساتھ اداکار آدتیہ رائے کپور، سامنتھا روتھ پربھو اور وامیکا گبی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read