Bharat Express

Joshimath

لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ اب آرمی اور آئی ٹی بی پی کیمپوں کی طرف بھی بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ کیمپ جانے والی سڑک کے ساتھ ساتھ سرحد کو ملانے والا ملیری ہائی وے بھی دھنس گیا ہے۔

چمولی کے ضلع مجسٹریٹ ہمانشو کھورانہ نے کہا کہ غیر محفوظ علاقوں میں رہ جانے والوں کے سامان کو منتقل کرنے کے لیے تمام سیکٹروں میں سیکٹر افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

Joshimath Land Sinking: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ قدرت کے خلاف جاکر، پہاڑوں پر مسلسل کھدائی اور غیرمنصوبہ بند تعمیر سے آج جوشی مٹھ کے لوگ پر سنگین بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال روزانہ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ گھروں اور سڑکوں میں پڑی دراریں چوڑی ہوتی جا رہی ہیں۔ جمع کے روز ایک مندر بھی منہدم ہو گیا۔س

جوشی مٹھ میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے شہر کو لینڈ سلائیڈنگ سے بچانے کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ اس کے لیے محکمہ آبپاشی سے ڈرینج پلان اور اس کا ڈی پی آر تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔