Bharat Express DD Free Dish

Jammu & Kashmir

وزیراعظم  مودی نے کرناٹک کرکٹ ٹیم کو فائنل میں شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی جیتنے والی جموں و کشمیر ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹیم نے تقریباً سات دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد یہ خطاب اپنے نام کیا۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے زمین کی سطح پر زیادہ شدت سے محسوس ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سری نگر، پلوامہ، شوپیاں اور چرارِ شریف سمیت آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔آزاد موسمی پورٹل کشمیر ویدر نے بھی اس زلزلے کی تصدیق کی ہے

ان واقعات سے پیدا ہونے والے بے چینی کے ماحول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مجرمانہ کارروائیوں کو انجام دینے والے بہت کم ہیں اور وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے اے کے سیریز کی دو رائفلیں، چار راکٹ لانچر، گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن سری نگر میں مقیم بھارتی فوج کی چنار کور کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔

علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور گُدّر جنگل کے اطراف ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔ ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن مکمل ہونے تک علاقے کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔

’’پولیس نے ہمارے دروازے کے باہر بنکر کھڑا کر دیا، ہمیں گھروں میں بند رکھا گیا۔ میں نے اس بار بغیر اطلاع کے نکلنے کا فیصلہ کیا اور جب پہنچا تو پھر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’یہ ملک آزاد ہے، ہم کسی کے غلام نہیں۔ یہ قبریں یہیں رہیں گی، اور ہم جب چاہیں فاتحہ کے لیے آئیں گے۔‘‘

جموں کے سندر بنی علاقے میں جہاں یہ حملہ ہوا وہ ایل او سی سے متصل علاقے میں صبح سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ صبح سے یہاں تلاشی مہم جاری تھی، جس دوران فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفریق نہیں کرتی اور سب کو برابر کی نظرکی  سے دیکھتی ہے۔ کشمیر میں سب کے لیے گنجائش ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دیوسر علاقے کے اڈیگام گاؤں کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ ضلع کے اڈیگام گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف سمیت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدھ کی صبح 7 بجے سے 26 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کل 239 امیدوار 26 حلقوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔