Bharat Express DD Free Dish

Jamiat Ulama-e-Hind

مولانا محمود مدنی نے کہا جمعیۃ علماء ہند کی طویل آئینی جدوجہد رنگ لائی۔ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہماری لڑائی لاکھوں انسانوں کے لیے تھی، جس میں ہمیں کامیابی ملی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے آج کے فیصلہ پر اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پنچائیت سرٹیفکٹ کوشہریت کا ثبوت ماننے والے فیصلہ پرمجھے اپنی جماعتی زندگی میں جس قدرمسرت اورخوشی ہوئی تھی، اس سے کہیں زیادہ آج کے اس اہم آئینی بینچ کے تارخ ساز فیصلہ پر ہو رہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں وقف ترمیمی بل 2024 پراپنی آراء اورتجاویزپیش کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی ) سے میٹنگ کی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی  نے کہا کہ فرقہ پرست ذہنیت ایک مخصوص فرقہ کو دیوارسے لگادینے کی ناکام کوشش اور منصوبہ بند سازش کررہی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے قانون وانصاف کا دوہرا پیمانہ اپنایا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے ملک میں نہ تواب کوقانون رہ گیا ہے اورنہ ہی کوئی حکومت جوان پرگرفت کرسکے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی نے وزیرداخلہ امت شاہ کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں یتی نرسنگھانند کے خلاف فوری طورپرسخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اوراسے قومی سالمیت کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔

سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے یہ درخواست کی تھی کہ مغربی بنگال کی عدالتوں میں جاری 45 مقدمات کو صوبے سے باہر دوسری عدالتوں میں منتقل کردیا جائے، جن میں 200 سے زائد افراد ماخوذ ہیں۔ ان میں ان 13 مسلمانوں کا بھی مقدمہ ہے، جن کو انتخاب کے بعد ہوئے تشدد کا ملزم بنا یا گیا تھا۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اسلام میں سزا اور جزا کی بات ہے، لیکن لوگوں کے سامنے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ بنتا ہے تو اس میں دونوں چیزیں ہوتی ہیں۔ سزا بھی اور جزا بھی۔

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ انصاف کے سپریم آرڈرنے نہ صرف بلڈوزربلکہ ان لوگوں کی تباہ کن سیاست کوبھی ختم کردیا ہے، جو بلڈوزرکا غلط استعمال کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور سکریٹری مولانا نیازاحمد فاروقی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایک عبوری حکم جاری کیا ہے کہ ملک کے کسی کونے میں یکم اکتوبر2024 تک بلڈوزرنہیں چلایا جائے گا۔