Bharat Express DD Free Dish

Jamaat-e-Islami Hind

ملک میں بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والی بعض یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے افسوس کا اظہار کیا۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات (15 فروری 2025) کو بھگدڑ مچنے کے بعد جس میں 18 افراد ہلاک اور متعدد مسافر زخمی ہوئے، جماعت اسلامی ہند نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ملک معتصم نے کہا کہ دہلی کا انتخابی نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت نظریاتی وضاحت، سیاسی وژن اور آئینی اقدار سے مضبوط وابستگی کے بغیر طویل مدت تک اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتی۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی بجٹ 2025-26 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں بہت سے مواقع ضائع کر دیے ہیں۔

ذکیہ جعفری کی عمر 86 برس تھی۔ انہوں نے گجرات کے احمد آباد میں آخری سانس لی۔ وہ کانگریس لیڈر احسان جعفری کی اہلیہ تھیں۔ احسان جعفری 2002 کے گجرات فسادات کے دوران گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 68 دیگر افراد کے ساتھ مارے گئے تھے۔

مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد سلیم نے وزیر خزانہ کو ایک جامع مراسلہ پیش کرتے ہوئے آئندہ یونین بجٹ 2025-26 کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز بی بالخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و تعلیمی ترقی کے لیے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کے تحریری جواب سونپ دئے ہیں۔

مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حکومتوں سے اپیل کرتا ہے  کہ وہ اپنے شہریوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر تفریق نہ کریں ، اپنے ملک میں رہنے والے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے موثر عملی اقدامات کریں۔

جماعت اسلامی ہند نے منریگا جیسے پروگرام شروع کرنے، اقلیتی امور کے بجٹ میں اضافہ کرنے اور اقلیتوں کے لئے مختص اسکالر شپ کو دوبارہ بحال کرنے سمیت 16 اہم تجاویزپیش کی ہیں۔

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے ایپ کے اجرا کی تقریب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند کی صدارت میں منعقد ہوئی - ہندی ترجمہ قرآن اپلی کیشن کی تیاری کا یہ کام جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے۔