Jairam Ramesh attacks Election Commission: الیکشن کمیشن کے ساتھ انڈیا بلاک کی میٹنگ پر کانگریس کے سخت تیور، کہا-کمیشن کی ووٹ بندی جمہوریت کو تباہ کردے گی
جے رام رمیش نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہر پارٹی سے صرف دو نمائندوں کو ملاقات کی اجازت دی، جس کی وجہ سے کئی اہم رہنما کمیشن سے اپنی بات نہیں کہہ سکے۔ جے رام رمیش کے مطابق وہ خود تقریباً دو گھنٹے انتظار گاہ میں بیٹھے رہے لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔
Jairam Ramesh targeted the Modi government: ’’ٹرمپ کے اقدامات سے متاثر ہونے والے ہندوستانی طلبا کے معاملے پر خاموش ہیں وزیر اعظم مودی اور وزیر خارجہ‘‘، جے رام رمیش نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مطابق 2024 میں تقریباً 3,37,630 ہندوستانی طلبا اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئے ہیں۔
Congress on Operation Sindoor: آپریشن سندور کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں پی ایم مودی،کانگریس کو مسلسل بدنام کرنے کی کررہے ہیں کوشش:جئے رام رمیش
بھارت نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس کے بعد پھر دونوں ملکوں کے مابین دو تین دنوں تک جنگ کی صورتحال برقرار رہی، پھر اس کے بعد سیز فائر معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان کو دیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ہندوستان نے کیوں نہیں کی ووٹنگ؟ کانگریس نے اٹھائے سوال
ہندوستان نے پاکستان کودیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ووٹنگ سے دوری بنالی۔ اس پرکانگریس نے سوال اٹھایا۔ کانگریس نے 29 اپریل کوہی مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان-پاکستان کے خلاف ووٹنگ کرے، لیکن مودی حکومت ووٹنگ سے پیچھے ہٹ گئی۔
Congress demands PM Modi’s presence at all-party meeting: ’’انھیں کم از کم کل حاضر رہنا چاہیے‘‘، کانگریس نے کل ہونے والی آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کی موجودگی کا کیا مطالبہ
پارٹی نے کہا کہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی جمعرات کو آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
Operation Sindoor: جے ہند’، پاکستان پر ہندوستان کے حملے کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے
آج آپریشن سندورپر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دہشت گردی کے خلاف اس سخت حملے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، "پاکستان اور پی او کے سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی مضبوط اور واضح ہے۔
Jairam Ramesh criticizes BJP: ’’بی جے پی نے سپریم کورٹ کے خلاف متنازعہ بیانات دینے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی؟‘‘، جے رام رمیش نے وزیر اعظم کی خاموشی پر بھی اٹھایا سوال
کانگریس نے پوچھا کہ دونوں بی جے پی لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور انھیں وجہ بتاؤ نوٹس کیوں جاری نہیں کیا گیا۔
Cancellation of visas of Indian students in the US: امریکہ میں ہندوستانی طلبہ کے ویزے منسوخ ہونے پر جے رام رمیش کا اظہار تشویش، حکومت ہند سے فوری کارروائی کا مطالبہ
امریکی امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن (اے آئی ایل اے) کی رپورٹ کے مطابق، جن 327 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے، ان میں سے نصف کا تعلق ہندوستان سے ہے، جو باعث تشویش ہے۔
Waqf Amendment Bill: کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے وقف ترمیمی بل پر بی جے پی کو گھیرا، گنائیں پانچ اہم خامیاں
جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ 428 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو بغیر تفصیلی بحث کے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں زبردستی پاس کیا گیا، جو پارلیمانی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ بل بنیادی طور پر ہندوستان کے آئین پر حملہ ہے‘‘۔
Sam Pitroda China Remark: ’یہ پارٹی کا سرکاری نقطہ نظر نہیں ہے‘، کانگریس نے چین پر سیم پترودا کے بیان پر ہنگامہ آرائی کے درمیان دی وضاحت
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی جے رام رمیش نے پیر (17 فروری 2025) کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ چین کے بارے میں سیم پترودا کے خیالات پارٹی کے سرکاری خیالات نہیں ہیں۔





