Bharat Express

Israel Defence Force

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فوج نے بتایا کہ نابلس میں پانچ مشتبہ افراد، ایک کو بدیہ گاؤں اور ایک کو کفر سبا نا می علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔

اگر سات اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے لیکر آج تک کے اعداد وشمار کو شامل کریں تو معلوم ہوگا کہ اسرائیل نے ان دنوں میں 3325 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پی پی ایس نے یہ تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہےاور کہا ہے کہ اسرائیل جتنے فلسطینیوں کو رہا کررہا ہے اس سے کہیں زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کررہا ہے۔

اسرائیل حماس کے بیچ ایک طرف جنگ بندی کا تیسرا دن ہے اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے وہیں دوسری طرف  اسرائیل اپنے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بھی ترک کرتا نظرنہیں آرہا ہے ۔ غزہ میں ضرور خاموشی ہے لیکن مغربی کنارے میں حملے تیز ہوگئے ہیں اور سیدھے طور پر فلسطینیوں کو وہاں اسرائیلی فوج نشانہ بنا رہی ہے۔

Israel Defence Force: اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں فوجی غزہ کی پارلیمنٹ میں اپنے ملک کا پرچم لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر میں آئی ڈی ایف کے فوجی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔