President Lula to visit India: وزیراعظم مودی کی دعوت پر برازیل کے صدر سرکاری دورے پر آئیں گے بھارت، دہلی میں ہونے والی دوسری اے آئی سمٹ میں ہوں گے شریک
برازیل نے بھارت میں 500 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم دو دن کے لیے کرایے پر لیا ہے تاکہ صدر لولا اور بھارتی صنعت کاروں کے درمیان براہ راست ملاقاتیں ہو سکیں اور برازیل میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ برازیلی حکام کے مطابق یہ دورہ عالمی سطح پر صدر لولا کی مؤثر قیادت اور برازیل کے عالمی کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سیاست میں مسابقت بڑھ رہی ہے۔
High Commissioner Malta: رچیتا بھنڈاری مالٹا میں بھارت کی نئی ہائی کمشنر مقرر، جلد سنبھالیں گی ذمہ داری، بھارت–مالٹا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور
مالٹا میں بھارتی برادری کی تعداد تقریباً 18 ہزار بتائی جاتی ہے، جو حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے۔ بھارتی شہری صحت کے شعبے کے علاوہ ہاسپیٹیلٹی، تعمیرات، آئی ٹی اور متعلقہ خدمات کے شعبوں میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Mauritius PM hails call with PM Modi: وزیراعظم ماریشس نے وزیراعظم مودی سے فون پر گفتگو کو ’’تعمیری‘‘ قرار دیا، اے آئی سمٹ میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں سات مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ نوین رام غلام نے کہا بھارت اور ماریشس ترقی، اختراع اور جدید ٹیکنالوجی میں اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
Sanae Takaichi expressed his gratitude: تاکائچی نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، دلائی لامہ نے جاپان کی نئی وزیراعظم سنائی تاکائچی کو دی مبارکباد
جاپان کی وزیر اعظم سنائی تاکائچی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور بھارت کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Special Economic Package for Seychelles: بھارت کا سیشلز کے لیے 175 ملین ڈالر کے خصوصی اقتصادی پیکیج کا اعلان، مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کا اعلان
مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمنی نے اس سے قبل راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت خارجہ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ گاندھی جی کے اصول آج بھی بھارت-سیشلز شراکت داری کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
PM meets Seychelles President: وزیراعظم نریندر مودی نے سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمنی سے کی ملاقات، وژن مہاساگر کے لیے ان کی حمایت کو سراہا
وزارت خارجہ نے سیشلز کو بھارت کا ایک اہم سمندری ہمسایہ اور بھارت کے وژن مہاساگر میں کلیدی شراکت دار قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت گلوبل ساؤتھ کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور سیشلز اس حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔
PM Modi departs for India: دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیراعظم مودی بھارت روانہ، بھارت–ملیشیا تعلقات میں نئی جہت
وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ اس امر کی واضح علامت ہے کہ بھارت اور ملائیشیا نہ صرف اپنے تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں بلکہ مستقبل میں خطے کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔
PM Modi calls for diplomatic efforts to end war: وزیراعظم مودی نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے پر کیا اظہار تشویش، جنگ ختم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں پر دیا زور
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی دعوؤں کو ’’جعلی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین سفارت کاری کو نقصان پہنچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ زیلنسکی نے پوسٹ میں کہا: ’’یہ دعویٰ ایک مکمل جعل سازی ہے جس کا مقصد یوکرین پر مزید حملوں کے جواز فراہم کرنا اور روس کو جنگ ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے روکنا ہے۔ یہ روس کی عام جھوٹ ہے۔‘‘
PM Modi departed for Ethiopia: کار کے ذریعے میوزیم اور پھر ایئرپورٹ تک رخصت کرنے پہنچے ولی عہد، وزیراعظم مودی ایتھوپیا کے لیے روانہ
اردن کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ایتھوپیا کے لیے روانہ ہو گئے۔ ایتھوپیا ایک ایسا افریقی ملک ہے جس پر کبھی کسی یورپی طاقت نے قبضہ نہیں کیا۔ آبادی کے اعتبار سے یہ افریقہ کا دوسرا بڑا ملک ہے، جہاں 2024 کے مطابق تقریباً 13 کروڑ 21 لاکھ افراد آباد ہیں۔
Academic Collaboration between india-Saudi: سعودی عرب اور بھارت کے درمیان تعلیمی تعاون کا نیا باب، وزیرتعلیم یوسف البنیان کی ممتاز بھارتی جامعات اور آئی آئی ٹیز کے سربراہان سے ملاقات
سعودی عرب اور بھارت کے درمیان اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں انقلابی شراکت داری سے متعلق دہلی میں اعلیٰ سطحی اجلاس، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم اور رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ نمایاں طور پر شریک رہے۔





