Jaishankar’s visit to Qatar concludes: ایس جے شنکر کا قطر کا دورہ مکمل، وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، امریکہ۔ایران مذاکرات میں قطر کے تعمیری کردار کی ستائش
وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ایس جے شنکر 5 سے 10 جولائی تک قطر، بحرین، کویت اور عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد ان ممالک کے ساتھ بھارت کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔
PM Modi arrives in Indonesia: وزیراعظم نریندر مودی انڈونیشیا پہنچے، صدر پربوو سوبیانتو نے ہوائی اڈے پر کیا استقبال، جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر ہوگا زور
انڈونیشیا کے دورے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی آسٹریلیا اور پھر نیوزی لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تقریباً دو ہزار برس پرانے تہذیبی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ 1991 میں بھارت کی ’’لک ایسٹ پالیسی‘‘ اختیار کیے جانے کے بعد سیاسی، دفاعی، سلامتی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل وسعت آئی ہے۔
Indonesia offers grand welcome: انڈونیشیا میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال، لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود میں وزیراعظم کے طیارے کو دیا اعزازی حصار
یہ وزیر اعظم مودی کے تین ملکی دورے کا پہلا مرحلہ ہے، جس کے بعد وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ اس دورے میں دفاع، تجارت، سمندری تعاون اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر گفتگو کی توقع ہے۔
Iran Response Donald Trump: ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’ایک ہی وار‘‘ والے بیان پر ایران کا سخت ردعمل، کہا-’’ایران کے غم کو نہیں سمجھ سکتا امریکہ، کیونکہ اس کے پاس نہ تہذیب ہے نہ تاریخ اور نہ ہی عزت‘‘
ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت اس وقت تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی ہے، جہاں ہزاروں سوگوار اور مختلف ممالک کے اعلیٰ وفود انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔ خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔
Strait of Hormuz: ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایران کی وارننگ، کہا-’’بیرونی طاقتوں کے لیے فوجی قوت کے مظاہرے کا میدان نہیں ہے آبنائے ہرمز‘‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 28 فروری کو ایرانی سرزمین پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی نگرانی اور کنٹرول مزید سخت کر دیا ہے۔ اس کے تحت اسرائیل اور امریکہ سے وابستہ یا ان سے منسلک بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Funeral of Ayatollah Ali Khamenei: سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات میں بھارت کی شرکت، مرکزی وزیر مملکت پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین نے کی نمائندگی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق تقریب میں آٹھ سربراہانِ مملکت یا حکومت، بارہ ممالک کے پارلیمانی سربراہان اور متعدد وزرائے خارجہ و خصوصی ایلچی شریک ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔ ایرانی فوجی قیادت نے بھی بیرونی قوتوں کو کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہنے کی سخت تنبیہ کی ہے۔
Ayatollah Ali Khamenei’s Funeral: علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے سلمان خورشید، کانگریس کی جانب سے نمائندگی کریں سابق مرکزی وزیر
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ 7 جولائی کو قُم میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 9 جولائی کو ان کے آبائی اور مقدس شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ یہ سلسلہ اختتام پذیر ہوگا۔
India slams Pakistan: بھارت کی پاکستان پر شدید تنقید، افغانستان پر کیے گئے حملے کو بتایا ’لاپروائی پر مبنی رویہ‘ وزارت خارجہ کا افغان خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
تازہ فضائی کارروائی پاکستان کی جانب سے تین ہفتوں کے اندر افغانستان میں کی جانے والی دوسری بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد اسلام آباد اور کابل کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
PM Seychelles Visit: ہمارا مقدر گزشتہ 250 برس سے ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، وزیراعظم مودی کا سیشلز کا دورہ تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا: بھارتی ہائی کمشنر
وزیراعظم نریندر مودی 27 سے 29 جون تک سیشلز کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم سیشلز کی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔
BRICS NSA Meeting: برکس اجلاس کے بعد ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سکریٹری غدیر نظامی پور کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
وزیراعظم سے ملاقات سے قبل غدیر نظامی پور نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔





