Delhi Protest News: ’بھارت میں بھی اقتدار بدلے…‘، پرشانت بھوشن اور نیہا بورا کے ’رجیم چینج‘ سے متعلق بیانات پر تنازع، بنگلہ دیش ماڈل کی حمایت کے الزامات
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ دکھایا ہے‘، جبکہ پرشانت بھوشن نے کہا کہ ’ہم سب اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ بھارت میں نوجوانوں کو احتجاج کے ذریعے یہ کر کے دکھانا ہوگا۔‘ بی جے پی کے حامی نیل کانت بخشی نے دونوں کے بیانات پر سوال اٹھائے ہیں۔
PM Modi 25 Years Public Service: ’اقتدار کو خدمت میں بدلا‘، وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ دور اقتدار پر ہماچل پردیش بی جے پی نے کیا اظہار تشکر
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر ہماچل پردیش بی جے پی نے متفقہ طور پر سیاسی قرارداد منظور کی، سشاسن، غریبوں کی فلاح و بہبود اور ملک کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
Amit Shah Ballot Paper Remark: وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر متحد نظر آیا این ڈی اے، اپوزیشن پر نشانہ، کہا- بیلٹ پیپر ہو یا ای وی ایم، کانگریس ہارے گی
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ گجرات میں بیلٹ پیپر سے ووٹنگ ہونے کے باوجود کانگریس ہار گئی، بہار اور جھارکھنڈ کے این ڈی اے لیڈروں نے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ لیڈروں نے کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابی جیت اور ہار کا فیصلہ ووٹنگ کے طریقے سے نہیں، بلکہ عوام کے اعتماد اور کام کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک عزت کیس میں سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو راحت دیتے ہوئے نچلی عدالت کی کارروائی پر عبوری روک لگا دی۔ عدالت نے مہاراشٹر حکومت اور شکایت کنندہ سے جواب طلب کیا ہے۔
Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور جمہوری عمل کی بحالی کے لیے آخری دم تک جدوجہد کریں گی۔
INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ سڑکوں پر مظاہروں اور سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی کے بعد اپوزیشن نومبر میں ایک بڑی ریلی کے ذریعے اس معاملے کو قومی سطح پر اٹھانے کی تیاری کر سکتی ہے۔
Rahul Gandhi targets PM Modi: ’’چیف الیکشن کمشنر کو بچا رہے ہیں وزیراعظم مودی‘‘ راہل گاندھی کا بڑا الزام، کہا-’’دہلی کو قلعے میں کیا جارہا ہے تبدیل‘‘
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ حفاظتی وجوہات کی بنا پر 12 اکتوبر کو شام 4 بجے تک کچھ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلے اور خارجی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر کر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مارچ کی قیادت راشٹریہ جنتا دل کے کارگزار صدر اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے کی۔ ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی سمیت ’اتحاد‘ کے کئی سینئر لیڈر اور کارکن موجود تھے۔ مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔
Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے قومی کنوینر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ 10 اکتوبر کو مختلف سماجی اور جمہوری تنظیمیں آئین، جمہوریت اور شہریوں کے حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے پرامن طور پر اپنی آواز بلند کریں گی۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں، بالخصوص اقلیتی برادریوں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
PM Modi meets LK Advani: حکومت کے سربراہ کے طور پر 25 سال مکمل، پی ایم مودی نے ایل کے اڈوانی سے لیا آشیرواد، کہا- ملک کی ترقی میں ان کا اہم کردار
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آشیرواد لیا۔





