Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے قومی کنوینر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ 10 اکتوبر کو مختلف سماجی اور جمہوری تنظیمیں آئین، جمہوریت اور شہریوں کے حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے پرامن طور پر اپنی آواز بلند کریں گی۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں، بالخصوص اقلیتی برادریوں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
PM Modi meets LK Advani: حکومت کے سربراہ کے طور پر 25 سال مکمل، پی ایم مودی نے ایل کے اڈوانی سے لیا آشیرواد، کہا- ملک کی ترقی میں ان کا اہم کردار
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آشیرواد لیا۔
INDIA Alliance Next Move: لنچ کے بعد جنتر منتر کی طرف اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ روانہ، راہل گاندھی بولے-FIR میرے لیے میڈل کی طرح
’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کی جانب سے دہلی کے ساگر رتنا ریسٹورنٹ میں لنچ کا اہتمام، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا- چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔
Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈر حراست کے بعد ہوئے رہا
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا، راہل گاندھی نے کہا- ’ہم کروڑوں بھارتیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، پھر الیکشن کمشنر ہم سے کیوں نہیں مل رہے؟‘
Rahul Gandhi Demands another place to Protest: ’’اگر احتجاج سے انہیں دقت ہے تو کوئی دوسری جگہ دے سکتے ہیں‘‘ الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کے لیے راہل گاندھی نے مانگی متبادل جگہ
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اپوزیشن آکاشوانی بھون کے احاطے میں اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی پولیس کو اس مظاہرے سے ’’دقت‘‘ ہے تو اسے احتجاج کے لیے کوئی متبادل جگہ فراہم کرنی چاہیے۔
Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300 اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج، الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ سے روکے جانے کے بعد راہل اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈر آکاشوانی بھون کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھے۔
Rahul Gandhi: ’گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ شیئر کیا، جس میں فارم-6 سے متعلق سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کا ذکر ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اب یہ بات پوری طرح ثابت ہوچکی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے غیر قانونی اور یک طرفہ طریقے سے ’فارم-6‘ میں تبدیلی کی ہے۔
BJP spokesperson’s jibe at Congress: ’’سونیا گاندھی کی آنکھوں میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے ملزمان کے لیے تو آنسو تھے، لیکن کیپٹن اسمت کے لیے ہمدردی کا کوئی احساس نہیں‘‘ سدھانشو ترویدی کا کانگریس قیادت پر الزام
بی جے پی ترجمان نے کانگریس کی قیادت پر کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر انہوں نے متعدد مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، لیکن کیپٹن اسمت مچھار کے معاملے میں ان کی جانب سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔
Protest Against CEC Gyanesh Kumar: ادھو اور راج ٹھاکرے کی قیادت میں ممبئی میں احتجاجی مارچ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ
انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں کانگریس، این سی پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت۔ احتجاج سے قبل سنجے راؤت نے کہا کہ یہ احتجاج جمہوری اداروں، انتخابی عمل اور شہریوں کے آئینی حقوق کو مبینہ طور پر کمزور کرنے کی کوششوں کے خلاف اجتماعی ردعمل ہے۔
Punjab Congress Gets a New President: پنجاب کانگریس میں بڑی تبدیلی، پرگٹ سنگھ کو ملی کمان، راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹوں بعد نیا صدر مقرر
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا، سابق ہاکی کپتان اور اولمپین پرگٹ سنگھ کی تقرری فوری طور پر نافذ ہوگی، کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں راجہ وڈنگ کے دور صدارت کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ راجہ وڈنگ 2022 سے پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کی قیادت کر رہے تھے۔





