این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت
یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے پیروی کے بعد ملی ہے۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس ارون بھاردواج پر مشتمل دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے یکم اکتوبر 2026 کو محمد شہزاد کمال بنام این آئی اے کے درمیان مقدمے میں فیصلہ سنایا۔
Justice Surya Kant Addresses UGC Regulations: جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی، کہا-’’ان کے الفاظ، خیالات یا کردار کی عکاسی نہیں کرتا یہ بیان‘‘
جسٹس سوریہ کانت نے اپنے نام سے منسوب ایک الگ اینٹی ریزرویشن بیان کی تردید کی ہے۔ ایک بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی تصویر میں جسٹس سوریہ کانت سے یہ بیان منسوب کیا گیا ہے کہ اگر کوئی برادری آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، چیف جسٹس، صدر یا وزیر اعظم پیدا کر چکی ہے تو پھر اس کے باوجود پسماندہ رہنے کے لیے برہمنوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
SC agrees to hear plea against ECI: سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے خلاف عرضی پر سماعت کے لیے تیار، چیف الیکشن کمشنر پر اختیارات تنہا استعمال کرنے کا الزام
عرضی گزار نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ گیانیش کمار کو عبوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دینے سے روکا جائے اور کمیشن کے معاملات باقی دونوں الیکشن کمشنروں کے ذریعے چلانے کی ہدایت دی جائے۔ عرضی میں بنیادی طور پر عدالت سے یہ اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ آرٹیکل 324 کے تحت اختیارات کا استعمال دفعہ 18 کے مطابق کثیر رکنی الیکشن کمیشن کو اجتماعی طور پر کرنا چاہیے۔
Supreme Court on YouTuber: ’’بغیر ثبوت کے ججوں پر بدعنوانی کا الزام غلط‘‘ یوٹیوبر گلشن پاہوجا کی عرضی پر سپریم کورٹ سخت، عرضی گزار کو نہیں ملی راحت
سپریم کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کیا کرتے ہوئے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے الزامات سے عدالتی افسر کا پورا کیریئر داؤ پر لگ جاتا ہے۔ گلشن پاہوجا کو دہلی ہائی کورٹ نے مجرمانہ توہین عدالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
The Voice of Justice: Justice Gavai Speaks: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں ”دی وائس آف جسٹس: جسٹس گوائی اسپیکس“ کا اجرا
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس کتاب کو ایک اہم آئینی دستاویز قرار دیا، جو تجربے، آئینی نظم و ضبط اور عوامی ذمہ داری سے تشکیل پانے والی عدالتی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب آئین پسندی، قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور جمہوری طرز حکمرانی کے حوالے سے گراں قدر بصیرت فراہم کرتی ہے اور بھارت میں آئینی مباحث اور قانونی تحقیق کو مزید تقویت بخشے گی۔
Fine on Samay Raina: ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ تنازع میں سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رینا پر لگایا 3 لاکھ روپے کا جرمانہ، کہا-’’عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی‘‘
سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رینا سمیت شو میں شریک دیگر کامیڈینز اور مہمانوں پر تین، تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور دو ہفتوں میں رقم جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سمے رینا نے کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور اس کے سامنے غلط بیانات پیش کیے۔
Abhishek Banerjee’s plea: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے ابھیشیک بنرجی کی عرضی مسترد، ہتک عزت مقدمے میں گرفتاری وارنٹ پر عبوری روک ختم
یہ معاملہ نومبر 2020 کا ہے، جب کولکاتا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ابھیشیک بنرجی نے مبینہ طور پر بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو ’’غنڈا‘‘ قرار دیا تھا۔ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
SC on Allahabad High Court: ’’تمام زیر التوا مقدمات اور قیدیوں کا مکمل حساب کتاب فراہم کریں‘‘ سپریم کورٹ کا الہٰ آباد ہائی کورٹ پر سخت رد عمل
سپریم کورٹ آف انڈیا نے 35 سال پرانا فوجداری مقدمہ ختم کر دیا۔ یہ مقدمہ کمبھ میلہ ڈیوٹی کے دوران پولیس میس میں کھانے کے تنازع سے متعلق تھا، جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف 1991 سے کارروائی جاری تھی۔ عدالت عظمیٰ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف آئین کے آرٹیکل 21 کا بنیادی حصہ ہے۔
Constitution is supreme: حقیقی جمہوریت میں پارلیمنٹ نہیں بلکہ آئین سب سے بالاتر، ریاست کے تمام ادارے اسی کے پابند: جسٹس بی آر گوئی
سری لنکا میں ’سجاتا جے وردھنے میموریل اوریشن‘ سے خطاب۔ اپنے تفصیلی خطاب میں جسٹس گوئی نے بھارت اور سری لنکا کے آئینی تجربات، عدلیہ و پارلیمنٹ کے تعلقات، بنیادی حقوق، ایمرجنسی، وفاقیت اور جمہوری اداروں کے اختیارات پر روشنی ڈالی۔
NCERT Includes Corruption in Judiciary: این سی ای آر ٹی نے آٹھویں جماعت کی نئی نصابی کتاب میں شامل کیا مضمون ’عدلیہ میں بدعنوانی‘
پہلی بار، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے اپنی آٹھویں کلاس کی سوشل سائنس کی نصابی کتاب میں ’عدلیہ میں بدعنوانی‘ پر ایک سیکشن متعارف کرایا ہے۔ یہ گزشتہ ایڈیشن سے ایک بڑی تبدیلی ہے، جس میں بنیادی طور پر عدالتوں کے ڈھانچے اور کردار پر توجہ دی گئی تھی۔





