Bharat Express DD Free Dish

Indian cricketer

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ٹیم انڈیا کو 125 رنز کی تاریخی اور شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس یکطرفہ ہار کے بعد شائقین کرکٹ شدید ناراض ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان پانچ بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں، جو اس بدترین کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے سب سے بڑے ذمہ دار ثابت ہوئے۔

 ہندوستانی وکٹ کیپربلے باز کے ایس بھرت نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ افغانستان ٹسٹ سے پہلے لیا گیا ہے، جس سے ہندوستانی کرکٹ مداح حیران رہ گئے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کو چیمپئن بنانے والے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آئندہ ٹی20 سیریز سے آرام دیا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ خراب فارم نہیں بلکہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے پیشِ نظر سلیکٹرز کی ایک خاص حکمتِ عملی بتائی جا رہی ہے۔

آئی پی ایل میں ڈی آرایس کے استعمال سے متعلق کی گئی اس تبدیلی کا بڑا اثر دیکھنے کو ملے گا کیونکہ ابھی تک ایک ہی اپیل سے کئی فیصلے ہوجاتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی روہت شرما کے نام ایک اور بڑی کامیابی جُڑ گئی ہے۔ پونے کی اجنکیہ ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔ کرکٹ کے میدان میں شاندار چھکوں سے شائقین کا دل جیتنے والے روہت شرما اب ’ڈاکٹر روہت شرما‘ کہلائیں گے۔

بھارتی بلے باز شر یاس ایئر انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو وڈودرا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 47 گیندوں پر 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنے فارم میں ہونے کا واضح اشارہ دیا۔

بہار کے نوجوان سنسنی خیز کھلاڑی ویبھَو سوریہ ونشی نے وجے ہزارے ٹرافی 2025-26 کے پہلے میچ میں اروناچل پردیش کے بولروں کی خوب دھلائی کی۔ صرف 84 گیندوں میں 190 رنز کی اس شاندار اننگز نے انہیں ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے کم عمر سنچری بنانے والا کھلاڑی بنا دیا ہے۔

سال 2025 بھارتی کرکٹ کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کے عروج کا سال ثابت ہوا ہے۔ اس برس کئی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سب کی توجہ حاصل کی۔ کسی نے کم عمری میں ریکارڈ توڑے تو کسی نے آئی پی ایل، ایشیا کپ اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں مسلسل عمدہ کھیل پیش کیا۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں ایسے ہی پانچ نوجوان بھارتی کرکٹرز پر، جنہوں نے 2025 میں اپنی واضح چھاپ چھوڑی۔

آئی پی ایل 2026 کے شروع ہونے اورفائنل کی تاریخ سامنے آنے سے پاکستان کو بڑا نقصان جھیلنا پڑسکتا ہے۔ آئی پی ایل اورپی ایس ایل ایک ہی وقت پرکھیلے جاسکتے ہیں۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 30 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی کرکٹ کے لیے تاریخی ثابت ہوگا، کیونکہ اسی کے ساتھ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔