Bharat Express DD Free Dish

IPL-PSL Schedule: آئی پی ایل 2026 کا 26 مارچ سے ہوگا آغاز، اس دن کھیلا جائے گا فائنل، شیڈول کے اعلان سے پاکستان میں ہنگامہ

آئی پی ایل 2026 کے شروع ہونے اورفائنل کی تاریخ سامنے آنے سے پاکستان کو بڑا نقصان جھیلنا پڑسکتا ہے۔ آئی پی ایل اورپی ایس ایل ایک ہی وقت پرکھیلے جاسکتے ہیں۔

آئی پی ایل 2026 منی آکشن کے بعد سبھی 10 ٹیموں کا اسکواڈ تیار ہوچکا ہے۔ اسی درمیان بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سبھی ٹیموں کوجانکاری دے دی ہے کہ آئی پی ایل 2026 کی شروعات 26 مارچ کوہوگی اورفائنل 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2026 شیڈول کی تاریخ آنے کی وجہ سے پاکستان میں ہنگامہ مچ گیا ہے کیونکہ اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کونقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

سچ یہ ہے کہ پاکستان سپرلیگ کا 11واں ایڈیشن، یعنی پی ایس ایل 11 بھی 26 مارچ کو ہی شروع ہونے والا ہے اور اس کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ پی ایس ایل کا پورا ٹورنا منٹ تب کھیلا جائے گا، جب ہندوستان میں آئی پی ایل کی دلچسپی عروج پرہوگی۔ عام طورپرپی ایس ایل فروری-مارچ میں کھیلا جاتا ہے، لیکن 2025 میں اس وقت چمپئنز ٹرافی منعقد ہوئی تھی۔ اس وجہ سے پی ایس ایل 2025 کا انعقاد مارچ کے درمیان میں کردیا گیا تھا۔ ایسی ہی کچھ صورتحال اس بار بھی پیدا ہوگئی ہے۔

دراصل، 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ 7 فروری  سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ چونکہ ٹی-20 ورلڈ کپ فروری-مارچ مہینے میں کھیلا جائے گا، اس لئے اس بار بھی پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ایک ہی وقت پرانعقاد کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پی ایس ایل کی ویورشپ میں گراوٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی انٹرنیشنل کرکٹر، آئی پی ایل ایگریمنٹ کی وجہ سے پاکستان سپرلیگ میں نہیں کھیل پائیں گے۔

آئی پی ایل 2026 کا آشن ختم ہوچکا ہے، جس میں 77 کھلاڑیوں پرکل 215.45 کروڑ روپئے خرچ ہوئے۔ آسٹریلیائی آل راونڈرکیمرون گرین اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، جنہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے 25.2 کروڑ روپئے کی بولی لگاکر خریدا ہے۔ ان کے علاوہ متھیشا پاتھریانا اورلیام لینگوسٹون پربھی ٹیموں نے خوب سارا پیسہ خرچ کیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read