Bharat Express DD Free Dish

India

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام دہلی میں ریاستہائے متحدہ کے نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گابرڈ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے تلسی گابرڈ کا استقبال کرتے ہوئے انھیں مہاکبھ سے لایا ہوا گنگا کا مقدس پانی پیش کیا۔

حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے خطاب کیا۔ اس دوران دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنانے اور عوامی رابطہ بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

تمل ناڈو میں زیٹورک الیکٹرانکس کی نئی مینوفیکچرنگ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے وزارت الیکٹرنک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری ایس کرشنن نے کہا کہ ہندوستان کی الیکٹرانک انڈسٹری دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ سیکٹر بننے کے لیے تیار ہے۔

مالی سال 25 میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات 203 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ جب کہ شعبۂ دفاع مالی سال 29 تک اسے 500 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف رکھتا ہے۔

سبزی، انڈے، گوشت اور مچھلی، دال اور دودھ اور اس کی مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی میں کمی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ دو سالوں میں سب سے بڑاضافہ ہوا۔ 7 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہندوستان کا غیرملکی زرمبادلہ 7.023 بلین امریکی ڈالر بڑھ کر 681.688 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔

گیٹس نے پولیو کی بیماری سے نپٹنے اور اسے ختم کرنے میں ہندوستان کی کامیابی کی تعریف کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان میں پولیو کا آخری کیس تب درج ہوا تھا، جب وہ 2011 میں ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان میں اس بیماری کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی ایجنسی کے کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے جمعہ کو ’’اسپس ڈاکنگ ایکسپریمنٹ‘‘ کی کامیاب تکمیل کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان اب دنیا کے ان چار ممالک میں سے ایک ہے جنھوں نے ڈاکنگ اور انڈاکنگ دونوں ٹیکنالوجیز کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔‘‘

یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم مودی ماریشس کے قومی دن کے مہمان خصوصی کے طور پر وہاں موجود ہیں۔ اس سے قبل 2015 میں انھیں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی کو یہ غیر معمولی دعوت نامہ ماریشس کے ساتھ ہندوستان کے خصوصی تعلقات پر روشنی ڈالتا ہے۔

پاکستان کے بلوچستان میں منگل (11 مارچ) کو بلوچ باغیوں نے پاکستان کے بلوچستان میں 500 سے زائد مسافروں کولے جانے والی ٹرین کوہائی جیک کرلیا۔