Bharat Express DD Free Dish

India vs England

انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ہندوستانی بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے انگلینڈ کے خلاف ایک تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ویبھو نے صرف 80 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 175 رنز بنائے اور فائنل میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ اپنی اس شاندار اننگز کے دوران ویبھو سوریاونشی نے کل 30 باؤنڈریز لگائیں، جن میں 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔

ٹیم انڈیا نے اوول ٹسٹ کی جیت کے ساتھ تاریخ بھی رقم کی۔ ہندوستان نے غیرملکی زمین پرکھیلی 5 ٹسٹ کی سیریزکے پانچویں میچ میں پہلی بارجیت حاصل کی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا یہ کارنامہ کبھی نہیں کرسکی تھی۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں اورآخری ٹسٹ میچ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کا پہلا دن بارش کی وجہ سے متاثرہوا، جس کی وجہ سے زیادہ اوورنہیں کرائے جا سکے۔ اب دوسرے دن کے موسم کے بارے میں بھی ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔

اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان نے ہرلین دیول کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 81 رنز بنائے۔ دیول نے 65 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ ہرمن پریت کور نے جمیمہ روڈریگز کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 110 رنز جوڑ کر ہندوستان کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ جمیمہ نے ٹیم کے کھاتے میں 50 رنز جوڑے جبکہ کور نے 84 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹسٹ 23 جولائی سے مینچسٹرمیں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے محمد سراج نے جسپریت بمراہ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

ہندوستان نے آخری بار اگست 2014 میں اس گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں اسے اننگز اور 54 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ ٹیم انڈیا تقریباً 11 سال بعد یہاں ٹیسٹ کھیلے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ مینچسٹر موجودہ ہندوستانی ٹیم کے بیشتر ارکان کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹسٹ فارمیٹ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ ایسا ہم نہیں بلکہ اعدادوشمار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔

لارڈس کرکٹ میدان پرکھیلے جا رہے ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر محمد سراج کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

بھارت کی پہلی اننگز 387 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے اوپنر کے ایل راہل نے سنچری اسکور کی۔ وہ 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رشبھ پنت نے 74 اور رویندر جڈیجہ نے 72 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کرونا نائر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے تین، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے 2-2 اور برائیڈن کارس، شعیب بشیر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔