ٹیم انڈیا نے اوول ٹسٹ جیتنے کے بعد جشن منایا۔
ٹیم انڈیا نے اوول ٹسٹ جیت لیا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابررہی۔ محمد سراج نے آخری وکٹ حاصل کرکے شاندارجیت دلائی۔ ہندوستانی ٹیم کوآج جیت کے لئے 4 وکٹوں کی ضرورت تھی اورانگلینڈ کویہ میچ جیتنے کے لئے 35 رن بنانے تھے۔ لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ کے بلے بازوں کوباندھ کررکھا اورآخری لمحے میں میچ جیت لیا۔ آج محمد سراج نے تین وکٹ لئے جبکہ پرسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ آخرمیں ایٹکنسن اورووکس نے مل کرٹیم انڈیا کے مداحوں کی امیدوں پرپانی پھیرنے کی کوشش کی، لیکن محمد سراج نے اسٹمپ اکھاڑکرٹیم انڈیا کوجیت دلادی اورانگلینڈ کو6 رنوں سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کی خطرناک گیند بازی نے ٹیم انڈیا کی عزت بڑھا دی۔
ہندوستان نے جیت کے ساتھ رقم کی تاریخ
ٹیم انڈیا نے اس جیت کے ساتھ تاریخ بھی رقم کی۔ ہندوستان نے غیرملکی زمین پرکھیلی 5 ٹسٹ کی سیریزکے پانچویں میچ میں پہلی بارجیت حاصل کی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا یہ کارنامہ کبھی نہیں کرسکی تھی۔ اوول ٹسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 374 رنوں کا ہدف رکھا تھا، جس کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 367 رن بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔
بارش سے متاثرہ اوول ٹسٹ میں ہندوستان کی پہلی اننگ محض 224 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ اس کے جواب میں انگلینڈ نے 92 رنوں کی سلامی شراکت کرکے اچھی شروعات حاصل کی تھی، لیکن اگلے صرف 155 رنوں کے اندر انگلینڈ نے سارے وکٹ گنوا دیئے، جس سے انگلینڈ کی پہلی اننگ 247 کے اسکورپرختم ہوئی۔ انگلینڈ کو پہلی اننگ میں 23 رنوں کی معمولی لیکن بے حد اہم سبقت ملی۔
محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے جھٹکے 17 وکٹ
اوول ٹسٹ میں ہندوستان کی جیت کے دو ہیرو محمد سراج اور پرسدھ کرشنا رہے۔ دونوں نے پہلی اننگ میں 4-4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہیں دوسری اننگ میں محمد سراج نے 5 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ کرشنا نے اس باربھی 4 وکٹ حاصل کئے۔ دونوں نے مل کرمیچ میں 17 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
