India US Trade Deal : بھارت-امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدہ، 10 دسمبر سے تین روزہ اہم مذاکرات ہوں گے شروع
بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کو عملی شکل دینے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی تجارتی حکام ایک بار پھر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں 10 سے 12 دسمبر تک تین روزہ مذاکرات ہوں گے۔
India US Trade Deal: کیا بھارت-امریکہ کے درمیان تنازع ختم ہوگا؟ روسی تیل پر ٹیرف کے بعد پہلی آمنے سامنے بات چیت
امریکی تجارتی وفد برینڈن لنچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کے ساتھ بھارت پہنچا ہے۔ بھارتی جانب سے وزارتِ تجارت کے افسران بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔
Trump Tariff on Furniture: ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، فارما کے بعد اب اس سیکٹر پر بھی لگائیں گے ٹیرف، کیا بھارت پر بھی پڑے گااثر؟
ایک وقت تھا جب امریکی فرنیچر انڈسٹری بہت مضبوط تھی۔ 1979 میں اس شعبے میں تقریباً 12 لاکھ افراد کام کرتے تھے۔ 2023 تک یہ تعداد کم ہو کر صرف 3.4 لاکھ رہ گئی ہے۔
Ministry of Defence denies reports:وزارت دفاع نے امریکی ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی رپورٹس کو غلط اور من گھڑت دیا قرار
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون حالیہ برسوں میں مضبوط ہوا ہے، لیکن ٹرمپ کی طرف سے 6 اگست 2025 کو ہندوستانی برآمدات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے سے، جو کل ٹیرف کو 50 فیصد تک لے گیا، دو طرفہ تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔
India-U.S. partnership: بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری نے ماضی میں کئی تبدیلیوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے:وزارت خارجہ
جیسوال نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات نے ماضی میں کئی سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں کا کامیابی سے سامنا کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک نے دفاع، ٹیکنالوجی، اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
India opens 8 new consular centres in US: بھارت نے امریکہ میں 8 نئے قونصلر مراکز کھولے، ڈائسپورا خدمات کو فروغ دینے کیلئے بڑا قدم
یہ توسیع بھارت اور امریکہ کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، جہاں بھارتی ڈائسپورا نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال جنوری میں، امریکہ نے بنگلورو میں اپنا نیا قونصلیٹ کھولا، جو بھارت میں اس کا پانچواں قونصلیٹ ہے۔
Trump wants call with PM Modi: پی ایم مودی سے فون پر بات کرنا چاہتے ہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ،تجارت معاہدے پر حتمی منظوری کا ہورہا ہے انتظار
دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ فون کال کے لیے دونوں حکومتیں رابطہ کاری کر رہی ہیں، کیونکہ پی ایم مودی اس وقت بھارتی پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں مصروف ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو 2030 تک 190 بلین ڈالر سے بڑھا کر 500 بلین ڈالر تک لے جانے کے ہدف کا حصہ ہے۔
US Senator warns India over Russian oil: ہم ہندوستان کو تباہ کردیں گے اور اس کی معیشت کو برباد کردیں گے، امریکی سینیٹر نے دی دھمکی
گراہم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ فیصلہ کن اقدام کرنے کے لیے تیار ہے اور پیوتن کو 14 جولائی تک فوجی آپریشن روکنے کے لیے 50 دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں تیل خرید کر روس کی معیشت کو سہارا دینے والے ممالک پر جرمانے عائد کرنا بھی شامل ہے۔
Trump hints at trade deal with India: امریکہ اور بھارت کے درمیان ’بہت بڑا‘ تجارتی معاہدہ ہونے والا ہے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدرٹرمپ نے فروری 2025 میں ملاقات کے دوران ’منصفانہ اور متوازن‘ معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے بھی امید ظاہر کی کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
Trade deal with India in not-too-distant future: ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے سے متعلق آئی بڑی خوشخبری،امریکی وزیرتجارت نے خود کو بتایا ہندوستان کا بڑا مداح
ہاورڈ لٹنک نے کہاکہ جو ممالک تیزی سے قدم اٹھاتے ہیں وہ بہتر سودے حاصل کرتے ہیں۔ میرے خیال میں بھارت بھی ایسا ہی کر رہا ہے اور میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ پہلے ایسے معاہدے ہونے میں دو سے تین سال لگتے تھے، لیکن اب ہم انہیں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔





