Bharat Express DD Free Dish

India US relations

بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی، سرحدی سلامتی، منشیات کی اسمگلنگ اور مجرموں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ مشترکہ فوجی مشقیں، جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور دفاعی خریداری کے مختلف معاہدوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری راستوں کے تحفظ اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ بھارت جی-7 سربراہ اجلاس میں شراکت دار ملک کے طور پر شریک ہے اور آؤٹ ریچ عمل میں یہ اس کی 13ویں شرکت ہے۔

جی-7 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی کی کئی اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ کل وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں مجوزہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خلیجِ عمان میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملوں کے بعد نئی دہلی نے واشنگٹن کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا ہے اور بھارتی ملاحوں کی ہلاکت اور سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی قانون سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری ایک پیغام میں نریندر مودی کو بھارت کا سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب رہنے والا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ ٹرمپ نے لکھا کہ مودی ایک مضبوط، صحت مند اور ذہین لیڈر ہیں۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کا پہلا مرحلہ تقریباً حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مذاکرات کا 99 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے اور جون میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد کسی بڑے اعلان کا امکان ہے۔

تاج محل مغلیہ فنِ تعمیر کی بہترین مثال سمجھی جاتی ہے، جس میں فارسی، ہندوستانی اور اسلامی طرزِ تعمیر کے حسین امتزاج کو پیش کیا گیا ہے۔ سال 1983 میں اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جہاں اسے ’’بھارت میں مسلم فن کا نگینہ‘‘ اور عالمی ورثے کے عظیم شاہکاروں میں شمار کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورۂ ہند کے موقع پر نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں قومی دن کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر دونوں ممالک نے زور دیا۔

یہ خصوصی تقریب امریکہ کی آزادی کے اعلان کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ پروگرام کے دوران جب ڈونلڈ ٹرمپ بڑی اسکرین پر نمودار ہوئے تو انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”سرجیو، تمہیں ہمارے ملک کی نمائندگی کرنی ہوگی، لیکن میں سب کو ہیلو کہنا چاہتا ہوں۔ مجھے وزیر اعظم بہت پسند ہیں۔ مودی عظیم ہیں، وہ میرے دوست ہیں“۔