India US Trade Deal: بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ تقریباً مکمل، دونوں حکومتیں مسلسل رابطے میں: امریکی عہدیدار
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے ہیں اور مذاکرات اب بھی اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر جاری ہیں۔ ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے۔ عہدیدار نے جمعہ کو وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے کہا، ’’سب سے بڑے مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ یہ معاہدہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اب صرف ایک یا دو فیصد کام باقی ہے۔‘‘
Montana Governor praises Modi’s leadership: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت دنیا کے لیے مثال‘، امریکی گورنر نے کی بھرپور ستائش
بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھرپور ستائش کی ہے۔ ایک تجارتی مشن کے سلسلے میں بھارت پہنچے جین فورٹے نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت نہ صرف بھارت کے لیے اہم ہے بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک کے لیے بھی ایک مثال پیش کر رہی ہے۔
PM Modi and Trump Talks: وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت، تجارت، دفاع اور اہم ٹیکنالوجی پر تبادلۂ خیال
وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مسلسل رابطہ اور قریبی تال میل برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
Sergio Gor visits Golden Temple: امریکی سفیر سرجیو گور کا امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کا دورہ، سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان گردوارہ صاحب میں دی حاضری
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ امریکی سفیر کے دورے کے دوران پنجاب، سکھ حقوق اور ہندوستان-پاکستان تعلقات سے متعلق مسائل ان کے سامنے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ سکھ برادری کے لیے اہم ہے۔
Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف
اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے بعد ہی واضح ہوگا کہ مجوزہ ٹیرف کی حتمی شکل کیا ہوگی اور بھارت پر اس کا براہِ راست کتنا اثر پڑ سکتا ہے۔
PM Modi speaks to JD Vance: وزیراعظم مودی نے جے ڈی وینس سے فون پر کی بات، بھارت-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال
دونوں رہنماؤں نے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وینس نے ہفتہ کو کہا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک راستہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور خطے میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران پر دباؤ بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
Indian-American Lawmaker Praises PM Modi: بھارت نژاد امریکی رکن کانگریس تھانیدار نے کی وزیراعظم مودی کی تعریف، کہا-’’گزشتہ دس برسوں میں بھارت کی ترقی قابل ستائش‘‘
امریکی رکن کانگریس تھانیدار نے آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں بھارت کی ترقی قابل ستائش رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور بھارت کو چین کے چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
India-US Interim Trade Agreement: ہند-امریکہ عبوری تجارتی معاہدہ جلد طے پانے کی امید، امریکی محکمۂ خارجہ کا اظہارِ اعتماد
یہ پیش رفت اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں گزشتہ جون امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے امریکی وفد کے ہمراہ بھارت کے مرکزی وزیرتجارت و صنعت پیوش گوئل سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں عبوری تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Never seen such surrender: کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی وزیراعظم مودی پر سخت تنقید، کہا-’’امریکی صدر کے سامنے نہیں کیا گیا بھارت کے مفاد کا دفاع‘‘
پون کھیڑا نے وزیراعظم مودی کی جانب سے ملاقات کے دوران تحریری نوٹس سے خطاب کرنے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بار بار پرچی دیکھ کر گفتگو کرنا پڑی، جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں انہیں ’’سلپس پی ایم‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت جیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سربراہ کو کسی بھی عالمی رہنما کے سامنے اس انداز میں پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔
US Ambassador met Amit Shah: امریکی سفیر سرجیو گور کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات، دہشت گردی اور منشیات سمیت کئی امور پر تبادلۂ خیال
بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی، سرحدی سلامتی، منشیات کی اسمگلنگ اور مجرموں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ مشترکہ فوجی مشقیں، جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور دفاعی خریداری کے مختلف معاہدوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا ہے۔





