Bharat Express DD Free Dish

india israel relation

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بدھ 25 فروری کو اسرائیل کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی اسرائیل میں بین گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، جہاں بنیامین نتن یاہو اور ان کی اہلیہ ان کا استقبال کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم مودی اپنے ہم منصب بنیامین نتن یاہو کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

بھارت کے وزیر اعظم مودی بدھ کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور سلامتی تعاون کو نئی تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کے اپنے آئندہ دورے سے قبل خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات اور دوطرفہ مذاکرات کے لیے بے حد پُرامید ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نتن یاہو کے بیان کے جواب میں یہ اظہار خیال کیا۔

وزیراعظم مودی ممکنہ طور پر 27 اور 28 فروری کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ اگرچہ ابھی تک اس دورے کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اس خبر نے دونوں ممالک میں سفارتی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے امریکی یہودی تنظیموں کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کے دورے کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مودی کا شاندار استقبال کریں گے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم نتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات، علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس بات چیت کی جانکاری خود وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

دیوالی کے موقع پر امریکہ، آسٹریلیا، اسرائیل، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں نے ہندوستان اور پوری دنیا کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

درخواست گزاروں نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے لیکن بھارتی حکومت نجی کمپنیوں کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی سے نہیں روک رہی ہے۔ عدالت حکومت سے اسرائیل کو فوجی سامان کی سپلائی روکنے کا کہے۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے 2 ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ برسوں سے ہندوستان کا یہی موقف رہا ہے۔

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے اسرائیل کو تقریباً ایک لاکھ مزدوروں کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اسرائیلی حکومت نے ہندوستان سے مدد کے طور پر مزدور طلب کیے ہیں۔ بھارت نے اس منصوبے میں اسرائیل کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جہاں ایک طرف حماس کی کاروائی کو دہشت گردارنہ سرگرمیوں سے تعبیر کیا،اور حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی، تو وہیں دوسری جانب اسرائیل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی ۔