Bharat Express

India Canada Tension

  جسٹن  ٹروڈو نے مونٹریال میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پراس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا اور اس کے اتحادیوں کے لیے تعمیری اور سنجیدہ انداز میں ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی اہم ہے۔

آئی ایچ آئی ٹی کے ترجمان سارجنٹ ٹموتھی پیروٹی نے جمعرات کو پی ٹی آئی کو بتایا، ہم ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل سے متعلق رپورٹس سے واقف ہیں۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھارتی والدین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ وجہ وہ سرمایہ کاری ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کینیڈا میں کی ہے۔

پینٹاگون (امریکی محکمہ دفاع کا ہیڈکوارٹر) کے سابق اہلکار مائیکل روبن نے کینیڈا سے پوچھا کہ کینیڈا ایسے شخص کی حمایت کیوں کر رہا ہے جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں

آئینی آزادی کے پردے کے پیچھے کینیڈا کی سرزمین پر یا اس کے اتحادیوں کے خلاف سکھ انتہا پسندوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیوں کو روکنے یا سزا دینے میں ناکامی کی افسوسناک کہانی درج ہے۔

کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ نے کئی ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے جو اسٹاک ایکسچینج میں درج نہیں ہیں

اکالی دل کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندوستان کے بعد کینیڈا میں ہندوستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں بڑی تعداد پنجابیوں کی ہے۔ کینیڈا میں ہر سال ہزاروں بچے تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔ پچھلے دو دنوں میں بہت گھبراہٹ ہے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھے گا بہت ردعمل آئے گا۔

India-Canada Relations: خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجّر کے قتل کا الزام ہندوستانی ایجنسیوں پر لگانے کے بعد کناڈا اور ہندوستان کے رشتے خراب ہی ہوتے جا رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان جاری  کشیدگی کے بیچ اب کینیڈا نے ایک اور نئی چال چل دی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے بھارت میں موجود کینیڈین کیلئے نیا سفری ضابطہ یعنی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور کہا کہ جموں کشمیر  کے ساتھ ساتھ لداخ  کے سفر سے فی الحال گریز کریں

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان پر خالصتان کے حامی دہشت گرد ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ جس کی وجہ سے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔