Bharat Express

I.N.D.I.A

حزب اختلاف جماعتوں کے سرکردہ رہنما ہفتہ کے روز اتحاد کو مضبوط بنانے، سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ تیار کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا، "بہار کے وزیر اعلی اور پارٹی (جے ڈی یو) کے صدر ہونے کے ناطے نتیش کمار کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور انہوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔"

سیٹوں کی تقسیم پر بہار حکومت کے وزیر تیج پرتاپ یادو نے کہا، "سب کو پارٹی کے فیصلے کو قبول کرنا ہوگا۔ پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا کہ ابھی میٹنگ کا وقت طے نہیں ہوا ہے۔یہ میٹنگ آخر کیوں ملتوی کی گئی ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت انڈیا اتحاد کی جانب سے پیش نہیں کی گئی ہے اور ناہی یہ بتایا گیا ہے کہ انڈیا انتحاد کی اگلی میٹنگ کب اور کہاں ہوگی۔

اب تک انڈیا الائنس کی چار میٹنگیں پٹنہ، بنگلورو، ممبئی اور دہلی میں ہو چکی ہیں۔ اس اتحاد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج سیٹوں کی تقسیم اور چہرے کا فیصلہ کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ شیئرنگ پر حتمی منظوری جنوری کے آخر تک دی جا سکتی ہے۔ علاقائی پارٹیاں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

رام مندر میں رام للا کی پوجا سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی طرف سے بیانات دیے جا رہے ہیں۔ حکمراں بی جے پی کے لیڈران ان پر جوابی وار کر رہے ہیں۔ اب بہار میں ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

نتیش کمار کو کوآرڈینیٹر بنانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے اپوزیشن لیڈروں کو متحد کرنے کا کام کیا۔ پچھلے سال نتیش کمار نے ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ کیا تھا۔

انڈیا الائنس کی میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ملکارجن کھرگے کا نام پیش کیا تھا۔ جس کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس کی حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایم سی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو بھی اپنی تجویز سے آگاہ کیا ہے۔ ایسے میں دہلی-پنجاب کے بعد مغربی بنگال میں بھی سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جھگڑا بڑھ سکتا ہے۔

اتحاد کے اجلاس سے توقع کی جارہی تھی کہ الائنس کوآرڈینیٹر کے عہدے کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی اجلاس کے انعقاد سے متعلق کام دیکھے گی۔ ایسے میں نتیش کمار کے کوآرڈینیٹر بننے کے امکانات بھی معدوم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔