Bharat Express

I.N.D.I.A

دہلی میں انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ سے پہلے جے ڈی یو کے کئی لیڈران نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا دعویدار قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ میں آر جے ڈی لیڈر بھی شامل تھے۔ ان لیڈران نے کہا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا چہرہ قرار دیا جانا چاہیے۔

میٹنگ کے بعد اکھلیش یادو نے سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں بہت جلد ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تیار ہیں اور میدان میں اتریں گی۔ بہت جلد نشستوں کی تقسیم ہوگی

انڈیا الائنس کی آخری میٹنگ اگست کے آخر میں ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں نے مل کر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی طے پایا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے بی جے پی کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد یادو نے پیر کو کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مستقبل روشن ہے اور وہ نریندر مودی حکومت کو شکست دے کر مرکز میں حکومت بنائے گی۔

اس میٹنگ کے سلسلے میں کوئی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں تھی البتہ آج یعنی 6 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کانگریس نے دہلی میں ضرور بلائی تھی جس کو ملتوی کرکے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں کردیا گیا ہے۔ البتہ اب یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں پارلیمانی کاروائی سے لیکر انڈیا اتحا دکے آگے کے سفر پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

میٹنگ کی صدارت ایس پی (آئی) کے نائب صدر منجو موہن نے کی۔ اس پروگرام کا اہتمام دہلی سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) کے صدر سید تحسین احمد نے کیا جس کی محمد چاند اور رضوان خان کی جانب سے بھرپور مدد کی گئی۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر کمل ناتھ ان دنوں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے چھندواڑہ میں انڈیا اتحاد میں دراڑ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے

نتیش کمار نے کہا کہ بھارت اتحاد گہری بات چیت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، لیکن کانگریس پارٹی فی الحال اس اتحاد میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ’انڈیا’ نام استعمال کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا۔ اس وجہ سے ہمیں عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ یہ لوگ (اپوزیشن پارٹیاں) صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے اس نام کا استعمال کر رہے ہیں۔

نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا، "جس طرح سے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان لڑائی ہوئی اور دونوں نے کہا کہ وہ یوپی میں تمام سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے، یہ انڈیا اتحاد کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان اسمبلیوں میں انتخابات کے بعد ہم دوبارہ ملیں گے اور ساتھ بیٹھ کر اچھا کام کرنے کی کوشش کریں گے۔