Bharat Express DD Free Dish

Hyderabad

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے گزشتہ ماہ عہدیداروں سے کہا تھا کہ وہ 2 جون کے بعد لیک ویو گورنمنٹ گیسٹ ہاؤس جیسی سرکاری عمارتوں کو اپنے قبضے میں لے لیں۔ یاد ہے کہ  فروری 2014 میں آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے تلنگانہ بنانے کا بل پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔

تلنگانہ کے ایگزٹ پول کی بات کریں تو ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں میں سے برسراقتدارکانگریس کو 7 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو 5 سیٹں مل سکتی ہیں۔ جبکہ بی آرایس کو 4 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

حیدرآباد سے اسدالدین اویسی کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں مادھوی لتا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مادھوی لتا کے خلاف حیدرآباد پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔

حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اسد الدین اویسی اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے حیدرآباد کے ایک بوتھ پر پہنچے۔ یہاں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ ڈالا ہے۔

بی جے پی لیڈر نونیت رانا نے حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی کے 15 منٹ کے بیان پر 15 سیکنڈ کا بیان دیا۔ نونیت رانا نے کہا تھا کہ اگر پولیس کو صرف 15 سیکنڈ کے لیے ہٹا دیا جائے تو چھوٹے اور بڑے کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کہاں سے آئے اور کہاں گئے۔

حیدرآباد میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی تشہیر کے لیے آئی نونیت نے کہا کہ اکبر الدین اویسی کہتے ہیں کہ اگر پولیس 15 منٹ کے لیے پیچھے ہٹتی ہے تو ہم دکھائیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ لیکن اس میں ہمیں صرف 15 سیکنڈ لگیں گے۔

محکمہ موسمیات نے نہ صرف حیدرآباد اور تلنگانہ بلکہ دیگر کئی ریاستوں میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقوں میں ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگ صرف ہنگامی حالات میں ہی گھروں سے نکلیں۔

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ایک نوجوان کو لاکھوں روپے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حیدرآباد سے نوجوان بنبھول پورہ پہنچا تھا۔ یہاں اس نے گھر گھر جا کر لوگوں میں لاکھوں مالیت کے بنڈل تقسیم کئے۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کر لے گی۔ اسی لیے اس نے وی جے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کام کے لیے چار لوگوں کو رکھا۔ یہی نہیں، وی جے کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اس کی گاڑی میں ایئر ٹیگ بھی لگا دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کی تشہیر کے لیے آج تلنگانہ پہنچ گئے۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت کئی مقامات پر عام لوگوں کے درمیان پروگرام منعقد کئے گئے۔