Amit Shah Interacts With BSF Personnel In Bikaner: سنہ 1965 کی جنگ میں سانچو سیکٹر سے پیٹھ دکھا کر بھاگا تھا پاکستان: بیکانیر میں بھارت۔پاکستان سرحد سے بی ایس ایف جوانوں سے امت شاہ کا خطاب
وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایس ایف کے قیام کے بعد سے سرحدی محافظوں نے شدید گرمی، سخت سردی اور دشوار گزار علاقوں میں ملک کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف سے ڈھکے پہاڑوں سے لے کر صحرائی علاقوں تک، جہاں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سے لے کر 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جاتا ہے، وہاں بھی جوان پوری مستعدی کے ساتھ تعینات رہتے ہیں۔
Home Minister Amit Shah News: غیر قانونی دراندازی کے خلاف مرکز کا بڑا ایکشن پلان، ہائی لیول کمیٹی قائم، وزیر داخلہ امت شاہ کا میگا مشن شروع
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دراندازی اور دیگر غیر فطری وجوہات سے ہونے والی آبادیاتی تبدیلیاں کسی بھی ملک کے موجودہ اور مستقبل دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف سرحدی سلامتی تک محدود نہیں بلکہ اس کا اثر قومی خودمختاری، روزگار، سماجی ڈھانچے، قبائلی معاشروں کے تحفظ اور داخلی امن و امان پر بھی پڑتا ہے۔
Amit Shah Rajasathan Visit: پاکستانی سرحد سے وزیر داخلہ امت شاہ کا سخت پیغام، بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ بیكانیر کے سانچو پوسٹ پر کریں گے خصوصی فوجی کانفرنس
اطلاعات کے مطابق امت شاہ 25 مئی کی رات تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر خصوصی طیارے کے ذریعے نال ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ سیدھے بارڈر سکیورٹی فورس کے سیکٹر ہیڈکوارٹر جائیں گے، جہاں ان کا قیام ہوگا۔ اگلے روز 26 مئی کی صبح وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بجو تحصیل میں واقع سانچو سرحدی چوکی روانہ ہوں گے۔
Amit Shah Bikaner Visit: ملک کے سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے وزیر داخلہ امت شاہ، سکیورٹی انتظامات کا لیں گے جائزہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 25 مئی کی رات راجستھان کے شہر بیکانیرپہنچیں گے اور وہیں قیام کریں گے۔ ان کا یہ دورہ دو روز پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران سکیورٹی سے متعلق کئی اہم پروگراموں میں شرکت متوقع ہے۔ اگلے روز یعنی 26 مئی کی صبح ان کا پروگرام بارڈر سکیورٹی فورس کی سانچو سرحدی چوکی کے معائنے کا ہے، جہاں وہ سرحد پر تعینات جوانوں سے ملاقات کریں گے۔
Home Minister Amit Shah News: بھارت منڈپم میں ملک بھر کے کسانوں کا اجتماع، ایفکو کی 55ویں اے جی ایم میں وزیر داخلہ امت شاہ کا زرعی ترقی پر زور
یہ اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے بھارت منڈپم میں شروع ہوا، جس میں تقریباً 1500 سے زائد نمائندوں نے حصہ لیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد زرعی ترقی، دیہی معیشت کی مضبوطی، کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور امدادِ باہمی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے پر غور کرنا تھا۔
Amit Shah At Tribal Cultural Conclave Event: ’قبائلی برادری کی فطرت سے وابستگی، جنگلوں اور پہاڑوں کے ساتھ ان کا رشتہ ہندوستانی تہذیب کی اصل روح‘، ’قبائلی کلچر کنکلیو‘ میں امت شاہ کا خطاب
امت شاہ نے اپنے خطاب میں مذہب تبدیلی کے مسئلے پر بھی دوٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے بغیر کسی تنظیم یا گروہ کا نام لیے کہا کہ آئین ہر شہری کو اپنے مذہب اور روایات کے ساتھ عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے، لیکن لالچ، دھوکے یا زبردستی مذہب تبدیل کرانا کسی کو بھی قبول نہیں ہونا چاہیے۔
Tribal Culture Festival: انڈمان سے دہلی تک… لال قلعہ پر سجنے جا رہا ہے قبائلی ثقافت کا میلہ، امت شاہ ہوں گے مہمانِ خصوصی
سری برسا منڈا کی 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 24 مئی 2026 کو دہلی میں ’قبائلی ثقافتی میلے‘ کا شاندار انعقاد کیا جائے گا
Amit Shah Warns Illegal Infiltrators: گھس پیٹھ کے خلاف سخت مؤقف، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- ایک ایک غیر قانونی درانداز کو ملک سے نکالا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بات بی ایس ایف کے بانی کے ایف رستم جی کی یاد میں منعقد ایک خصوصی لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدی ریاستوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ دراندازی، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکے۔
PM Modi Chairs Key Cabinet Meeting: بیرون ملک دورے سے واپسی کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے کیوں بلائی اہم میٹنگ؟ امت شاہ، راج ناتھ سمیت تمام بڑے وزراء شریک
ذرائع کے مطابق یہ رواں سال کی وزراء کونسل کی پہلی بڑی میٹنگ ہوگی، جسے سیاسی اور انتظامی اعتبار سے نہایت اہم مانا جا رہا ہے۔ اجلاس شام 4:30 بجے شروع ہوگا اور اس کے تقریباً چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی تمام وزارتوں کے کام کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور آنے والے وقت کے لیے حکومتی ترجیحات طے کریں گے۔
Amit Shah Holds Meeting On Yamuna Pollution: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی یمنا آلودگی اور دہلی کے آبی انتظام پر بڑی جائزہ میٹنگ، صفائی مہم کو تیز کرنے پر زور
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں دریائے یمنا کی صفائی اور پانی کے انتظام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس اہم اجلاس میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مختلف محکموں کے سینئر افسران اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔





