Rain in Uttar Pradesh: اتر پردیش میں بارش اور طوفان کا قہر، 56 افراد ہلاک، 46 زخمی، سیتاپور میں سب سے زیادہ 7 اموات
گزشتہ 60 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 56 اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ، 107 مویشی ہلاک اور 1021 مکانات کو نقصان، ہردوئی میں سب سے زیادہ 272 مکانات متاثر
UP Rain: اتر پردیش میں 48 گھنٹے سے موسلا دھار بارش کا قہر، لکھنؤ سے گونڈا-شراوستی تک تباہی، کہیں مکانات ڈھے تو کہیں درخت بنے موت کا سبب
شدید بارش سے کئی اضلاع میں معمولاتِ زندگی درہم برہم، درخت اور مکانات گرنے سے کئی افراد کی موت، ندیوں کا پانی بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ، خریف کی فصلیں بھی زیرِ آب۔
Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ مذکورہ ریمپ کے قریب ہائی ٹینشن بجلی کی لائن کی اونچائی نسبتاً کم ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی نکاسی کا نظام متاثر ہوا ہے۔
Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ
ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 135.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 15 برسوں میں اس موسم کی سب سے زیادہ بارش بتائی جا رہی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 23.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جس نے گزشتہ 19 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
Heavy Rains Delhi-NCR: دہلی، نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں موسلادھار بارش، رات تک تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان، یلو الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں تیز بارش بھی ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر دوپہر کے بعد سے رات کے درمیان گرج چمک کے ساتھ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ شام سے رات تک تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
Heavy rain alert:موسم کا قہر!دہلی، یوپی سمیت23ریاستوں میں شدید بارش اور80کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کا الرٹ
دہلی-این سی آر سے لے کر اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور پہاڑی ریاستوں تک موسم میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی مقامات پر شدید بارش کے ساتھ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ مشرقی بھارت کے بعض علاقوں میں آسمانی بجلی کے حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت بتائی گئی ہے۔
Amit Shah Assures Centre’s Support: شدید بارش کے پیش نظر امت شاہ نے مہاراشٹر، گجرات اور جموں و کشمیر کے وزرائے اعلیٰ سے کی بات، ہرممکن مرکزی تعاون کا دلایا یقین
مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی بندش کے درمیان مرکزی حکومت نے صورتحال کا لیا جائزہ لیا اور وزیرداخلہ نے وزرائے اعلیٰ سے فون پر گفتگو کرکے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
Red alert in Mumbai: ممبئی میں موسلادھار بارش کا قہر، ریڈ الرٹ جاری، لوکل ٹرینیں تاخیر کا شکار، سڑکیں زیرِ آب
جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں سڑکیں مکمل طور پر زیرِ آب آگئیں، جبکہ شہر کے شمالی حصے وسئی-ویرار میں رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے۔
Parts of NCR remain flooded: یمنا میں طغیانی سے این سی آر کے کئی علاقے زیر آب، نوئیڈا اور دہلی میں سڑک پر پہنچا پانی، دریا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر، نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا
بیلا روڈ سمیت مونیسٹری مارکیٹ اور سِول لائنس میں سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں، جہاں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی اور عمارتیں زیر آب ہیں۔ حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے تاکہ ممکنہ سیلابی خطرے سے بچا جا سکے۔
Delhi-NCR paralysed by heavy rain: شدید بارش سے دہلی-این سی آر مفلوج، آبی جماؤ اور ٹریفک جام سے عوام پریشان
بارش کے بعد کی صورتحال اس بات کی علامت ہے کہ دہلی-این سی آر میں شہری انفراسٹرکچر اب بھی بارش کے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں، اور چند گھنٹوں کی شدید بارش پورے نظام کو مفلوج کر دیتی ہے۔





