Bharat Express

Dubai Flood: ڈوب گیا دبئی! شدید بارشوں کے باعث پیدا ہوئی سیلاب جیسی صورتحال

اس وقت دبئی سے متعلق کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں جو کافی حیران کن ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز بارش اور طوفان کے باعث دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔

Dubai Flood: پیر (15 اپریل) کی رات گئے سے متحدہ عرب امارات کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کے بعد وہاں کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ دبئی کی سڑکیں، گھروں، مالز حتیٰ کہ ایئرپورٹ تک پر پانی بھرا ہوا ہے۔ دبئی کے علاوہ عمان میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بارش کے باعث شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ٹریفک مکمل طور پر متاثر ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس وقت دبئی سے متعلق کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں جو کافی حیران کن ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز بارش اور طوفان کے باعث دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ ساتھ ہی شدید طوفان کی وجہ سے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ کئی میٹرو اسٹیشن پانی میں ڈوب گئے۔ اس کے علاوہ دبئی سے ابوظہبی، شارجہ اور عمان کے لیے بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ بڑے بڑے شاپنگ سینٹرز، دبئی مال اور مال آف ایمریٹس بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں- Singapore PM Resigns: سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ اپنے عہدے سے دے رہے ہیں استعفی ، اب اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

-بھارت ایکسپریس

Also Read