Bharat Express

Hathras Stampede Case

دو جولائی کو ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 لوگوں کی جان چلی گئی تھی جب کہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ سورج پال عرف نارائن ساکر ہری ہاتھرس حادثے کے بعد سے فرار ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک صدی سے ملک میں محبت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ وہ مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بنیاد پر ریلیف اور فلاحی کام کرتی ہیں۔ کیونکہ کوئی مصیبت یا سانحہ یہ پوچھنے سے نہیں آتا کہ کون ہندو ہے اور کون مسلمان۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہاتھرس حادثہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش انتظامیہ سینکڑوں لوگوں کی اموات سے اپنی ذمہ داری کا پلہ جھاڑنا چاہتی ہے۔ اس حادثہ سے کسی نے کوئی سبق نہیں لیا تو ایسے حادثات مستقبل میں بھی دوہرائی جاتی رہیں گی۔

سورج پال نے کہا ہے کہ 2 جولائی کے واقعے کے بعد میں بہت افسردہ ہوں۔ ایشور ہمیں یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ عوام کو حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ انتشار پھیلانے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ ب

اہل خانہ نے راہل گاندھی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے پر برہم خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ واقعات ختم نہیں ہوں گے، لاشیں اسی طرح پڑی رہیں گی، آپ بھی دیکھتے رہیں گے، میں بھی دیکھتا رہوں گا۔