Bharat Express DD Free Dish

Gujarat

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع نرمدا میں بھگوان بِرسا مُنڈا کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ ’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ کے عظیم الشان پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی سماج کا وقار اور قربانیاں ہزاروں برسوں سے بھارتی تہذیب اور قومی شعور کا لازمی حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کا جو تاریخی کردار رہا ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر ہفتے کے روز گجرات کے ضلع نرمدا میں واقع مقدس دیوموگرا ماتا مندر میں درشن کیے اور خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے تمام شہریوں کی بہتر صحت، خوشحالی اور ہمہ جہت ترقی کے لیے دیوی ماں کا آشیرواد مانگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز گجرات کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ متعدد ترقیاتی اور مذہبی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سورت میں زیر تعمیر بلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور نرمدہ ضلع کے مشہور دیوموگرا مندر میں پوجا بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی 15 نومبر بروز ہفتہ اپنے گجرات دورے کے دوران سورت میں زیر تعمیر بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور ممبئی۔احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ و تعاون، امت شاہ نے گجرات میں موتی بھائی آر۔ چودھری ساگر سَینک اسکول اور ساگر آرگینک پلانٹ کا افتتاح کیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مطابق زیادہ تر کارکن دھماکے کے فوراً بعد باہر نکلے میں کامیاب ہو گئے،

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر کہا کہ ’’یہ آئرن مین سردار پٹیل کا بھارت ہے، جو اپنی سلامتی اور وقار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کے لیے فخر اور تحریک کا لمحہ ہے۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ایسے کاموں کو فروغ دیں گے جو ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی کے کنارے واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور امن کے تحفظ کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز گجرات کے کیوڑیا میں واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر بھارت کے آئرن مین، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کی یکجہتی اور اتحاد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور آج بھارت اُن کے خوابوں کے مطابق مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میں گامزن ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج راشٹریہ ایکتا دیوس-2025 کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے جشن کے سلسلے میں پٹنہ، بہار میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔