Earthquake In Gujarat: گجرات میں اتوار کے روز زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل کی شدت 4.3 بتائی جار ہی ہے۔ گجرات میں اتوار کے روز دوپہر بعد زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.3 بتائی گئی ہے۔ زلزلہ کا مرکز گجرات کا راج کوٹ رہا۔ زلزلے کے جھٹکے دوپہر بعد یعنی 3:21 بجے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز راج کوٹ کے تقریباً 2:70 کلو میٹر اترپردیش مغرب (این این ڈبلیو) میں تھا۔
Earthquake of Magnitude 4.3 occurred on Feb 26 2023, 15:21:12 IST, Lat: 24.61 & Long: 69.96, Depth: 10 Km ,Location: 270km NNW of Rajkot, Gujarat: National Center for Seismology pic.twitter.com/GUNgkJFVG7
— ANI (@ANI) February 26, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں سے گجرات میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہے۔ حالانکہ اس زلزلے کے جھٹکے میں اب تک کسی جان ومال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔