Bharat Express DD Free Dish

Gaza

جمعرات کو قطری دارالحکومت میں جنگ بندی کے مذاکرات جاری رہیں گے۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ابھی کئی معاملات پر بات چیت ہونا باقی ہے لیکن کچھ معمولی مسائل ہیں جن پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی کل تعداد اب 37,834 تک پہنچ گئی ہے۔ اکتوبر 2023 میں فلسطینی اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 86,858 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ یورپی یونین نے بھی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان جرائم کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رفح میں بے گھر افراد کے لیے ایک کیمپ قائم کیا گیا جہاں اسرائیل نے حملہ کیا۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اتوار کے روز حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا کہ یہ راکٹ صیہونی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں داغے گئے۔

ترک وزارت تجارت نے کہا کہ انقرہ نے اس سے قبل اپریل میں اسرائیل کو 54 پروڈکٹ کو گروپس کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی تھی ،کیونکہ اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی جنگ بندی کی کوششوں کو نظر انداز کیا تھا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرنسٹن کے طلباء کے ساتھ باہر کے لوگ بھی مظاہرے کا حصہ تھے۔ ایک طالب علم نے گرفتاریوں کو پرتشدد قرار دیا۔ یونیورسٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے کوئی طاقت استعمال نہیں کی اور گرفتاریاں بغیر کسی مزاحمت کے کی گئیں۔

11 روز قبل شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد ایران نے اس کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تہران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

صدر کی ڈیموکریٹک پارٹی کو خدشہ ہے کہ بائیڈن کے لیے مسلمانوں کی کم ہوتی حمایت ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔