Bharat Express

Gaza Genocide

الدحدوح اکتوبر کے اواخر میں اس حملے کی رپورٹنگ کر رہے تھے جب انہیں خبر ملی کہ ان کی بیوی، بیٹی اور ایک اور بیٹا اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے پر بات کی جائے گی۔ وہ اس بارے میں بھی بات کرنا چاہتے تھے کہ جنگ کے اگلے دن غزہ کا کیا ہونا چاہیے، لیکن ان کی کابینہ کے ایک رکن بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ یہ سیکیورٹی کابینہ کا کام ہے، جنگی کابینہ کا نہیں۔

غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 20424 ہوگئی جب کہ 54 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے المغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے خون کی ہولی کھیلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے صریح عالمی جرم قرار دیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس اسرائیل کے اس ظالمانہ رویے کی شدید مذمت کرتا ہے نیز بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی ان وحشیانہ کارروائیوں پر قدغن لگاتے ہوئےمستقل جنگ بندی کو فوری نافذ کرائے

ہندوستان نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے ان شہریوں کے لیے اپنی انسانی مدد کی ہے جو اسرائیلی فوج کے حملے میں اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں

بولٹن ساؤتھ کی شیڈو وزیر برائے خواتین و عدم مساوات اور رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے سب سے پہلے ایس این پی کے مطالبے کی حمایت میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے غزہ میں خونریزی کو ’بے مثال‘ قرار دیا اور کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ’معصوم جانوں کے تحفظ اور انسانی مصائب کو ختم کرنے کے لیے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

ویلفیئرپارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام پریس کلب آف انڈیا میں فلسطین میں قتل وغارت کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔ اس میں فلسطینی صدرعدنان ابوالہائجہ، قاسم رسول الیاس، پروفیسراپوروانند، ڈاکٹرجان دیال، ملک معتصم خان وغیرہ نے تبادلہ خیال کیا۔