Bharat Express DD Free Dish

Fake news

اصل ویڈیو میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر عراق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور وہاں موجود لوگوں کو بھارتی سفارت خانے میں رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دے رہے تھے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ اس دوران کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ احتجاج کے دوران چھ بھارتی اور دس افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن ایران کے سفیر محمد فتح علی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف بھوجپوری اداکار منوج تیواری کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک فرضی بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا ہے ”ہم جیب میں روپیہ لے کر گھومتے ہیں، ڈالر سے ہمیں کیا لینا دینا “۔ یہ بیان مکمل طور پر غلط، من گھڑت اور فیک ہے۔ معاملہ سنگین ہوتا دیکھ کر منوج تیواری نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے فرضی خبروں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیپ فیکس کی روک تھام کے لیے قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا

اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے زبیر کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنے والے جگدیش سنگھ پر کارروائی نہ کرنے کے معاملے میں دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی تھی۔ کوئی شکایت نہ ہونے پر بھی پولیس کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور مقدمہ درج کرنا چاہیے۔

دوپہر کو خبریں آنے لگیں کہ امیتابھ بچن چیک اپ کے لیے کوکیلا بین اسپتال گئے ہیں۔ دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ٹانگ میں 'بلاکیج' صاف کرنے کے لیے انھیں انجیو پلاسٹی کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اپنی ہی موت کی فرضی اور جھوٹی خبر دینے والی پونم پانڈے اب مشکلات میں گھرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن نے اداکارہ کے خلاف پولیس کو شکایت دی ہے۔

فیکٹ چیک یونٹ نے ان چینلز کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو بے نقاب کرنے کے لیے 100 سے زیادہ حقائق کی جانچ کے ساتھ 9 الگ الگ ٹوئٹر تھریڈز جاری کیے ہیں۔

فیس بک سے لیکر ایکس تک ہر جگہ یہ افواہ پھیلنے لگی کہ پروفیسر امرتیہ سین کا انتقال ہوگیا ہے۔ البتہ اس خبر کےوا ئرل ہوتے ہی امرتیہ سین کی بیٹی نندنا سین نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں اس خبرکی تردید کرتے ہوئے  اسے افواہ بتایا اور لکھا کہ  دوستو، آپ کی تشویش کا شکریہ لیکن یہ فرضی خبر ہے۔بابا بالکل ٹھیک ہیں۔

راکھی ساونت کی میسور کے بزنس مین عادل خان درانی کے ساتھ شادی کی خبریں زوروں پر ہیں۔ جہاں راکھی نے تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر کے اس شادی کو عوامی طور پر قبول کر لیا ہے، وہیں عادل اس بارے میں کچھ بھی بتانے سے کتراتے نظر آتے ہیں