Bharat Express DD Free Dish

Energy security

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے بعد ہی واضح ہوگا کہ مجوزہ ٹیرف کی حتمی شکل کیا ہوگی اور بھارت پر اس کا براہِ راست کتنا اثر پڑ سکتا ہے۔

سعودی توانائی کی تنصیبات کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کی یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے جمعہ کو ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ پر دستخط کیے ہیں۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اجتماعی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

3 اگست تک خلیجی خطے سے 4,052 ہندوستانی ملاح واپس لائے گئے۔ گزرنے والے جہازوں میں 23 ہندوستانی پرچم بردار اور 39 غیر ملکی پرچم والے جہاز شامل۔ بحیرۂ اسود اور باب المندب کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سینئر کابینہ وزراء اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کیا۔ اس میٹنگ میں توانائی کے تحفظ، آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال، بھارتی ملاحوں کی سلامتی اور خام تیل کی سپلائی سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس دورے کے دوران ہونے والے 18 اہم فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اور آسٹریلیا مستقبل کو اعتماد کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ترقی، اختراع اور مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت کی تیل کمپنیوں، انڈین اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز لمیٹڈ، جاپان کی جاپان آرگنائزیشن فار میٹلز اینڈ انرجی سکیورٹی اور جاپان بینک فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے گرین امونیا، ہائیڈروجن، شمسی توانائی اور جوہری توانائی سمیت صاف توانائی کے منصوبوں میں تعاون کو بھی مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعووں کی تردید۔ حکومت کا ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کی مسلسل نگرانی کا دعویٰ۔ انجن خراب ہونے، چیونٹیوں کی موجودگی اور انشورنس سے متعلق حکومت نے افواہوں کی تردید کی۔

جوہری ایندھن اور ری ایکٹرز میں استعمال ہونے والے مخصوص آلات کے درآمدی محصولات ختم کردی گئی ہے۔ اس فیصلے سے این پی سی آئی ایل سمیت کئی اداروں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان 26 مئی کو کواڈ ممالک ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرے گا۔ اجلاس میں انڈو پیسیفک کی بدلتی سکیورٹی صورتحال اور مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بھارت میں ایران کے سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی دو روزہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچے، جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کی۔ بیان کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔