Bharat Express DD Free Dish

Election Commission

سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر پولیس اہلکارکے ذریعہ خواتین رائے دہندگان کا برقعہ ہٹا کر ان کی شناخت نہ کرنے سے متعلق  اپیل کی تھی۔ جس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

ممبئی کے وسئی ورارمیں بہوجن وکاس اگھاڑی نے ونود تاؤڑے پر پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب الیکشن کمیشن کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

الیکشن میں استعمال ہونے والی رقم پرلگام لگانے کی سمت میں الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جاری اعدادوشمارکے مطابق، اس بار الیکشن میں شراب، ڈرگس اورنقدی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ الیکشن میں 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔

کریٹ سومیا نے اپنی شکایت میں کہا، ''مولانا سجاد نعمانی  نے اپنی تقریر میں بی جے پی کو ووٹ دینے والے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ تقریر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ میں آپ سے مناسب کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔''

تقریر کے دوران راہل گاندھی نے اشاروں کے ذریعے الیکشن کمیشن (EC) پر بھی طنز کیا۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے آئین پر کہا کہ آئین 70-80 سال پرانا نہیں ہے۔ آئین بنانے کے پیچھے ہزاروں سال پرانا خیال ہے۔

مایاوتی نے کہا، 'الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ ریاستی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے آج کی تاریخوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ ای وی ایم مکمل طور پر محفوظ ہے۔ پولنگ ایجنٹ کے دستخط بھی ای وی ایم کی بیٹری پر ہوں گے۔ ای وی ایم 3 لیئر سیکورٹی کے تحت ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کھڑ گے سے کہا کہ وہ غیر متوقع نتائج پر پارٹی صدر کے موقف کو قبول کرتا ہے نہ کہ بعض پارٹی لیڈروں کے اس موقف کو کہ  ہریانہ انتخابات کے نتائج ناقابل قبول ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر اور ریاستی پولیس نوڈل آفیسر نے انتخابی تیاریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں ریاست میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی سمری نظرثانی کے ساتھ یکم جولائی 2024 کو اہلیت کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی 7، رامبن کی 2، کشتواڑ کی 3 اور ڈوڈہ ضلع کی 3 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی۔