Ruckus in Rajya Sabha and Lok Sabha: ”ووٹ چوری بند کرو“، بہارایس آئی آر کے خلاف راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی، لوک سبھا میں بھی ہنگامہ
بہارمیں ووٹرلسٹ کے اسپیشل انٹینسیورویژن (ایس آئی آر) پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے اس معاملے پر دونوں ایوانوں میں بحث کا مطالبہ کیا، جس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین اورلوک سبھا اسپیکرنے پارلیمانی ضوابط پرعمل کرنے کی اپیل کی۔ کانگریس اورڈی ایم کے نے بحث کے لئے نوٹس دیئے، جبکہ انڈیا الائنس نے احتجاج کیا۔
Vice President Election: نائب صدرعہدے کے لئے 9 ستمبرکوہوگا الیکشن، 21 اگست تک پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ
الیکشن کمیشن نے نائب صدر عہدے کے الیکشن سے متعلق بڑی جانکاری دی ہے۔ نائب صدر کے الیکشن کے لئے 7 اگست سے 21 اگست تک پرچہ نامزدگی داخل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 25 اگست تک امیدواری واپس لئے جاسکتے ہیں۔ ووٹنگ کی تاریخ 9 ستمبر متعین کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے ایس آئی آرپرالیکشن کمیشن سے پھرکہا- آدھاراورووٹرآئی ڈی کو مانا جائے درست دستاویز، الیکشن کمیشن نے دی یہ دلیل
بہارکی ووٹرلسٹ ریویژن (ایس آئی آر) کے معاملے پرسپریم کورٹ نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھارکارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو نامزدگی کے لیے درست دستاویزات کے طورپرتسلیم کرے۔ عدالت نے ڈرافٹ ووٹرلسٹ کی اشاعت پرپابندی لگانے سے بھی انکارکردیا۔ عدالت نے کہا کہ سماعت کے شیڈول کا اعلان منگل کے روزکیا جائے گا۔
EC to delink Bengal CEO office from State Dept: بنگال میں انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کو ریاستی محکمے سے الگ کرنے کی تیاری شروع
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ریاست میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظرثانی (Special Intensive Revision - SIR) کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
VP election: نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکش کمیشن نے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرار کی تقرری کی، شیڈول کا بھی جلد ہوگا اعلان
کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں مطلوبہ گزٹ نوٹیفکیشن جس میں انتخابات کے شیڈول کی وضاحت کی جائے گی، الگ سے جاری کی جائے گی۔
Rahul Gandhi warned EC: راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو کیا خبردار،کہا،کسی غلط فہمی میں نہ رہے کمیشن، دھوکہ دہی کے” 100 فیصد ثبوت “ ہیں
راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ اس سے بچ جائیں گے، اگر آپ کے افسران سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس سے بچ جائیں گے، تو آپ غلط فہمی میں ہیں۔ ہم آپ کے پیچھے پڑیں گے۔
Bihar Voter List Revision: بہارووٹرلسٹ نظرثانی سے متعلق بڑی خبر، الیکشن کمیشن نے دیا ایک ماہ کا وقت
الیکشن کمیشن نے بہارمیں ووٹرلسٹ پرنظرثانی سے متعلق ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت اہل ووٹر(رائے دہندگان) اپنا نام فہرست میں شامل کروا سکیں گے۔ بہارکے لوگوں اورسیاسی پارٹیوں کوووٹرلسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
EC begins VP poll preparations: الیکشن کمیشن نے نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے شروع کیں تیاریاں، جلد کیا جائے گا تاریخوں کا اعلان
الیکشن کمیشن نے ملک کے نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن نے اس اطلاع سے متعلق ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔ نوٹ میں کمیشن نے کہا ہے کہ ’’وزارت داخلہ سے اطلاع ملی ہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب اس …
Bihar Assembly Election 2025: ’ووٹ چوری نہیں، دن دہاڑے ہورہی ہے ڈکیتی‘ الیکشن کمیشن پر آرجے ڈی ایم پی منوج جھا نے اٹھایا سوال
آرجے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کوغیرجانبدارہونا چاہئے، لیکن کسی کے اشارے پرکمیشن نے اپنے طریقہ کارکو پوری طرح سے بدل لیا ہے۔
Bihar Election 2025: بہار ووٹر ویری فکیشن میں 35 لاکھ نام کاٹے جائیں گے، الیکشن کمیشن کروا رہا ہے گھر گھر سروے
الیکشن کمیشن کے مطابق بہار میں اب تک 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد فارم ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے جا چکے ہیں۔ دو مراحل پر مشتمل گھر گھر سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1.59 فیصد ووٹرز فوت ہو چکے ہیں،





