نئی دہلی: ووٹرلسٹ پرنظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق بہارمیں سیاسی بحث چل رہی ہے۔ اس دوران سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ بہارمیں ووٹرلسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران ووٹروں کی شناخت ثابت کرنے کے لیے آدھارکارڈ اورووٹرشناختی کارڈ (ووٹرآئی ڈی) کوقابل قبول دستاویزات کے طور پرشامل کرنے پرغور کرے۔
سپریم کورٹ نے کیس میں شامل فریقین سے کہا ہے کہ وہ بتائیں کہ انہیں کیس پردلائل دینے میں کتنا وقت لگے گا؟ سماعت کی اگلی تاریخ منگل کوبتائی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے آدھارکارڈ، راشن کارڈ اورای پی آئی سی (ووٹرشناختی کارڈ) کوشامل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے کیا دلیل دی؟
اس معاملے پرسینئروکیل کپل سبل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسے شامل نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آدھارکارڈ اورای پی آئی سی کو دستاویزات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل راکیش دویدی نے کہا کہ راشن کارڈ پراعتراض ہے۔ ای پی آئی سی نہیں کیونکہ یہ ایک خصوصی گہری نظرثانی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، فارم میں آدھار کارڈ کا ذکرہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




