Bharat Express DD Free Dish

Election Commission of India

الیکشن کمیشن نے بی آرایس چیف اور تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو 48 گھنٹے کے لئے انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔

گجرات کانگریس میں گھمسان مچا ہوا ہے، سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رہے نیلیش کنبھانی کو پارٹی نے جمعہ کے روز 6 سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ نیلیش نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں پوری طرح سے لاپرواہی کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ادھو ٹھاکرے کو'جے بھوانی' لفظ ہٹانے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بالکل نہیں کریں گے اور الیکشن کمیشن کو جو کارروائی کرنی ہے کرے، لیکن اس سے پہلے وزیراعظم مودی اورامت شاہ پر کارروائی کرے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، 16.63 کروڑ سے زیادہ ووٹرپہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ 35.67 لاکھ سے زیادہ ووٹرپہلی بارووٹنگ کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 8.4 کروڑمرد رائے دہندگان ہیں، جبکہ 8.23 کروڑ خواتین ووٹروں کی تعداد ہے۔

بی جے پی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پرالیکشن افسران کا ایک فلائننگ اسکواڈ میٹنگ کرنے والی جگہ پرپہنچے تھے۔ فلائننگ اسکواڈ کے پہنچتے ہی بہت سے ملازمین اس جگہ سے بھاگ گئے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ میلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے ان سے کسی بھی طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

قومی خواتین کمیشن نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرسپریا شرینیت اور ایچ ایس اہیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کو کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی شہریوں کے فون پر ایسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ پیغامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے پہلے بھیجے گئے تھے۔

لوک سبھا الیکشن 2024: مہاراشٹر میں این سی پی میں دو تقسیم کے بعد اب این سی پی شرد چندر پوار کے دھڑے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس بی آئی کے چیئرمین کو 21 مارچ کی شام 5 بجے تک ایک حلف نامہ داخل کرنا ہوگا۔ جس میں یہ دکھایا جائے کہ بینک نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔