Bharat Express DD Free Dish

Election Commission of India

الیکشن کمیشن کو ’’غیر فعال‘‘ اور ’’ناکام‘‘ ادارہ قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا ممبر کپل سبل نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام کے ایک بڑے حصے کو انتخابی ادارے پر بھروسہ نہیں رہا، کیوں کہ اس نے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ ای سی آئی کی ایک کانفرنس کے دوران ، چیف الیکشن کمشنر  گیانیش کمار نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ای آر اوز کو ہدایت دی تھی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کریں۔

کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی ابھیشیک سنگھوی نے کہاکہ چیف جسٹس آف انڈیا کو ہٹا کر یا باہر رکھنے کی کوشش کر کےیعنی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئینی اداروں پر کنٹرول چاہتی ہے اور نہیں چاہتی کہ کوئی ساکھ باقی رہے۔

کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی اور اجے ماکن نے کہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کو اس کمیٹی میں ہونا چاہیے جو الیکشن کمشنر کا تقرر کرتی ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔ چیف جسٹس الیکشن کمیشن کی تقرری میں ملوث ہوں۔

ملک کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار 18 فروری کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنا ہوگا۔ اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔

اترپردیش کے ملکی پورمیں اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے لئے بدھ کے روزووٹنگ ہوئی۔ ٹکربی جے پی اورسماجوادی پارٹی کے درمیان ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کے بیٹے یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی نے چندربھانو پاسوان کواتارا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی ایل ای ڈی گاڑی پر بی جے پی کے لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ اب اروند کیجریوال اس کو لے کر امت شاہ پر حملہ کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سے کہا ہے کہ وہ یمنا ندی میں مبینہ طور پر زہر ڈالنے اور اس کی وجہ سے ممکنہ نسل کشی کے الزامات پر ثبوت پیش کریں۔

سپریم کورٹ بدھ کو کانگریس لیڈر جے رام رمیش کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں 1961 کے انتخابی قوانین میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ ترمیم انتخابی مواد جیسے CCTV فوٹیج تک عوام کی رسائی کو محدود کرتی ہے جب تک کہ یہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ واضح طور پر درج نہ ہو۔

الیکشن کمیشن نے نئی دہلی سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس سے پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔