Abbas Araghchi On Iran Protest: تختہ پلٹ کی تیاری یا فوجی مداخلت کا بہانہ؟ ایران نے موجودہ بحران اور خونریز تصادم کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر کیا عائد
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز تہران میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے موجودہ بحران اور خونریز تصادم کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا بڑا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے اور ممکنہ فوجی مداخلت کا جواز بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Iran Protests Updates: ایران میں 84 گھنٹوں سے زائد عرصے سے فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، ہلاکتیں 500 سے تجاوز، ہزاروں افراد گرفتار
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل جاری ہیں، جہاں عوام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت والی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ ملک میں گزشتہ 84 گھنٹوں سے زائد عرصے سے فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہے۔ امریکی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں جاری ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
India-US Trade Deal: بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری، منگل کو ہوگی اگلی ملاقات: امریکی سفیر
بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے اگلی باضابطہ ملاقات منگل کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات بھارت میں حال ہی میں تعینات ہونے والے امریکی سفیر سرجیو گور نے پیر کے روز نئی دہلی میں کہی۔
Donald Trump warning Cuba: اب نہ پیسہ ملے گا، نہ تیل، سب کچھ زیرو،وینزویلا اور ایران کے بعد امریکہ کی دھمکیوں کی زد میں کیوبا
امریکہ نے وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہازوں کو ضبط کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ عالمی توانائی سپلائی پر اپنا کنٹرول مضبوط کیا جا سکے۔ اس اقدام کا سب سے بڑا نقصان کیوبا کو ہو رہا ہے، جہاں پہلے ہی بجلی کی شدید قلت ہے اور اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالات مزید بگڑ کر بڑے پیمانے پر عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں۔
Cuban missile crisis 1962 history: ایٹمی جنگ سے صرف ایک ’بٹن‘ کے فاصلے پر تھی دنیا! جب روس نے امریکہ کے سینے پر تان دیے تھے میزائل
امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کر کے وہاں کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے روسی صدر کو بھی اسی طرح گرفتار کرنے کا اشارہ دیا۔
Trump issues ultimatum to Cuba: ٹرمپ نے کیوبا کو دیا الٹی میٹم، کہا- بہت دیر ہونے سے پہلے ڈیل کر لو
امریکہ کی خواہش ہے کہ کیوبا میں اقتدار کی تبدیلی ہو یا پھر وہ مکمل طور پر اس کے سامنے جھک جائے۔ اس کی تصدیق ٹرمپ کی دوسری پوسٹ سے بھی ہوتی ہے، جس میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کیوبا کی ’کمان‘ سونپنے کی بات کہی ہے۔ اس کی وجہ روبیو کے کیوبا سے خاندانی تعلق کو بتایا گیا ہے، کیونکہ وہ کیوبا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔
Trump Issues Level 4 Alert: ٹرمپ نے جاری کیا لیول-4 الرٹ، امریکی شہریوں کو فوراً وینزویلا چھوڑنے کی ہدایت،سیکورٹی کی صورتحال ہوئی مزید سنگین
چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑک کے ذریعے سفر کے دوران انتہائی محتاط رہیں اور ایئرلائنز کی جانب سے جاری تازہ اطلاعات اور ویب سائٹس پر مسلسل نظر رکھیں۔
Machado offers Peace Prize To Trump: مچادو کے نوبل امن انعام کو ٹرمپ کے نام کرنے کے فیصلے پر ہنگامہ،نوبل کمیٹی کا دو ٹوک بیان، کہا: انعام نہ منتقل ہو سکتا ہے نہ واپس لیا جا سکتا ہے
ڈونالڈ ٹرمپ ماضی میں بھی کئی بار خود کو نوبل امن انعام کا مضبوط دعوے دار قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے صدارتی دور کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگوں کو ختم کرنے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر اس جنگ پر نوبل انعام ملنا چاہیے جسے روکا گیا ہو۔
Khawaja Asif Controversial Statement: کس کو اغوا کرانا چاہتا ہے پاکستان؟ خُواجہ آصف کا ترکی کو ٹرمپ کے خلاف اشتعال انگیز مشورہ
پاکستانی وزیر دفاع خُواجہ آصف نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو "انسانیت کا مجرم" قرار دیتے ہوئے امریکہ اور ترکی سے اپیل کی کہ نتن یاہو کو اغوا کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
Trump threatens Mexico: وینزویلا کے بعد ٹرمپ کے نشانے پر آیا میکسیکو، امریکی صدر نے دی حملے کی دھمکی
گزشتہ ہفتے میکسیکن وزیر خارجہ نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔ مادورو کو اغوا کرنے کے بعد ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔





