Iran-US Conflict: بڑی جنگ کی آہٹ! ایران کی میزائل دھمکی کے بعد قطر میں واقع سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر ہلچل، عملے کو ہٹانے کا مشورہ
مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی ایک خطرناک موڑ پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ ایران کی جانب سے سخت فوجی کارروائی کی وارننگ کے بعد قطر میں قائم امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر بے چینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
Iran Protests: ایران میں مزید آگ بھڑکانے کی کوشش، ایرانی فوج سے براہ راست خطاب، رضا پہلوی کا نیا ویڈیو آیا سامنے
رضا پہلوی نے الزام لگایا کہ حالیہ پرتشدد کارروائیوں اور مبینہ قتلِ عام کے بعد عوام اور موجودہ حکومت کے درمیان “خون کا ساگر” بہہ چکا ہے۔ ان کے مطابق اب تک 2400 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے مظاہرین سے یہ بھی کہا کہ وہ ان افراد کے نام اور تفصیلات محفوظ کریں جو مبینہ جرائم میں ملوث ہیں، تاکہ مستقبل میں انہیں ان کے اعمال کی سزا دی جا سکے۔
China AI Video Against Donald Trump: ’’میں جو چاہتا ہوں، وہی کرتا ہوں…‘‘، اے آئی ویڈیو کے ذریعے چین نے ٹرمپ حکومت کا اڑایا مذاق
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی خارجہ اور داخلی پالیسیوں پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے، اسی دوران چین کے سرکاری میڈیا نے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیو کے ذریعے ٹرمپ حکومت کا مذاق اڑایا ہے۔
Iran Protests Updates: ایران میں جاری شدید اور پرتشدد مظاہروں کے دوران تقریباً 2000 افراد ہلاک، پہلی بار حکام نے ملک گیر سطح پر بڑی تباہی تسلیم کر لی
ایران میں جاری شدید اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں پہلی مرتبہ ایرانی حکام نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک تقریباً 2000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں سیکیورٹی اہلکار اور مظاہرین دونوں شامل ہیں۔
Trump’s 25% Tariff On Iran’s Trading Partners: ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد ہوگا: ٹرمپ
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر کی اولین ترجیح تشدد کو روکنا ہے، ساتھ ہی ایران کے حکام کی جانب سے موصول ہونے والے نجی پیغامات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر نہیں چاہتے کہ تہران کی سڑکوں پر لوگوں کی جانیں جائیں، لیکن بدقسمتی سے فی الحال ایسا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
Abbas Araghchi On Iran Protest: تختہ پلٹ کی تیاری یا فوجی مداخلت کا بہانہ؟ ایران نے موجودہ بحران اور خونریز تصادم کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر کیا عائد
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز تہران میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کے دوران کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے موجودہ بحران اور خونریز تصادم کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا بڑا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے اور ممکنہ فوجی مداخلت کا جواز بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Iran Protests Updates: ایران میں 84 گھنٹوں سے زائد عرصے سے فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، ہلاکتیں 500 سے تجاوز، ہزاروں افراد گرفتار
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل جاری ہیں، جہاں عوام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت والی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ ملک میں گزشتہ 84 گھنٹوں سے زائد عرصے سے فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند ہے۔ امریکی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں جاری ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
India-US Trade Deal: بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری، منگل کو ہوگی اگلی ملاقات: امریکی سفیر
بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے اگلی باضابطہ ملاقات منگل کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات بھارت میں حال ہی میں تعینات ہونے والے امریکی سفیر سرجیو گور نے پیر کے روز نئی دہلی میں کہی۔
Donald Trump warning Cuba: اب نہ پیسہ ملے گا، نہ تیل، سب کچھ زیرو،وینزویلا اور ایران کے بعد امریکہ کی دھمکیوں کی زد میں کیوبا
امریکہ نے وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہازوں کو ضبط کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ عالمی توانائی سپلائی پر اپنا کنٹرول مضبوط کیا جا سکے۔ اس اقدام کا سب سے بڑا نقصان کیوبا کو ہو رہا ہے، جہاں پہلے ہی بجلی کی شدید قلت ہے اور اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالات مزید بگڑ کر بڑے پیمانے پر عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں۔
Cuban missile crisis 1962 history: ایٹمی جنگ سے صرف ایک ’بٹن‘ کے فاصلے پر تھی دنیا! جب روس نے امریکہ کے سینے پر تان دیے تھے میزائل
امریکہ نے وینزویلا پر حملہ کر کے وہاں کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر لیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے روسی صدر کو بھی اسی طرح گرفتار کرنے کا اشارہ دیا۔





