Bharat Express DD Free Dish

diplomatic visit

سنائے تاکائیچی نے کہا کہ وہ بھارت کی ثقافت اور وزیراعظم مودی کی گرمجوش مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ قائم ہونے والے باہمی اعتماد کی بنیاد پر دونوں ممالک آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہند-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ 7 جولائی کو قُم میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 9 جولائی کو ان کے آبائی اور مقدس شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ یہ سلسلہ اختتام پذیر ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں سرمایہ کاری، اختراع، سیمی کنڈکٹرز، اہم معدنیات، اقتصادی سلامتی، دفاعی ٹیکنالوجی، بحری سلامتی، مصنوعی ذہانت، دواسازی، بیٹری ٹیکنالوجی، توانائی کے شعبے، اوڈیشہ میں گرین امونیا منصوبے، بایو گیس اور POWERR Asia کے تحت علاقائی تعاون جیسے موضوعات پر پیش رفت متوقع ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اس دورے کو بھارت اور سیشلز کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ وزارت کے مطابق سیشلز کے نائب صدر نے خصوصی طور پر ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔ 

وزیراعظم نریندر مودی 27 سے 29 جون تک سیشلز کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم سیشلز کی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارتی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

تاج محل مغلیہ فنِ تعمیر کی بہترین مثال سمجھی جاتی ہے، جس میں فارسی، ہندوستانی اور اسلامی طرزِ تعمیر کے حسین امتزاج کو پیش کیا گیا ہے۔ سال 1983 میں اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جہاں اسے ’’بھارت میں مسلم فن کا نگینہ‘‘ اور عالمی ورثے کے عظیم شاہکاروں میں شمار کیا گیا۔

ہندوستان اور ویتنام اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور اقتصادی روابط پہلے ہی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور اس دورے سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور نئے شعبوں میں تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق نے امریکہ-اسرائیل اورایران کے درمیان ہوئی جنگ میں سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا اورایرانی عوام کو صبروعظم کی تلقین کی۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے بھی ایرانی سفارت خانے جا کر تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے اور خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کر کے تعزیت پیش کی اور بھارت کے امن کے موقف کو دہرایا۔ نقوی نے کہا: ’’ہم ایران کے سپریم لیڈر حضرت علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ بھارت، جو بدھ کی سرزمین ہے، ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔‘‘

برازیل نے بھارت میں 500 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم دو دن کے لیے کرایے پر لیا ہے تاکہ صدر لولا اور بھارتی صنعت کاروں کے درمیان براہ راست ملاقاتیں ہو سکیں اور برازیل میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ برازیلی حکام کے مطابق یہ دورہ عالمی سطح پر صدر لولا کی مؤثر قیادت اور برازیل کے عالمی کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سیاست میں مسابقت بڑھ رہی ہے۔